حکومت چکوال میں ٹورازم کی فروغ کے لئے موثر مارکیٹنگ کے ساتھ ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے، میاں زاہد حسین

پیر 16 اپریل 2018 19:38

حکومت چکوال میں ٹورازم کی فروغ کے لئے موثر مارکیٹنگ کے ساتھ ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے، میاں زاہد حسین
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ضلع چکوال پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح کاٹن کی فراہمی اور اس سے وابستہ صنعتوں میں خاص مقام رکھتا ہے مگر یہ صنعت وسعت اور پوٹینشل رکھنے کے باوجود ترقی سے دور ہے، جس کے لئے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

چکوال کے اسمال انڈسٹریز میں ایمبرائیڈری، فرنیچر، وڈورک، کلے کراکری، فائرورک وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میںکہاکہ چکوال میں مختلف صنعتوں میں سرمایہ کاری کے بے تحاشہ مواقع موجود ہیںجن میں بیڈشیٹ، کولڈ اسٹوریج، لائیواسٹاک فارمنگ، ڈیری پروڈکٹس، الیکٹریکل پروڈکٹس، جپسم پراسیسنگ، لیدر پروڈکٹس، پلاسٹک اور اسٹیل کی صنعتیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

زرعی مصنوعات میں مونگ پھلی، سرسوں، زیتون اور کئی سبزیاںشامل ہیں۔ چکوال کے اطراف سے اصلی شہد بھی وافر مقدار میں مہیا ہوتا ہے، ان صنعتوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہچکوال M-2موٹروے سے منسلک ہے اور سی پیک کے ویسٹرن کوریڈور سے اس ضلع اور اطراف کے علاقوں کو منسلک کیا جارہا ہے، جس سے یہ علاقہ ترقی کرے گا اور یہاں کی پیداوار بآسانی ملکی اور غیر ملکی منڈیوں تک پہنچائی جاسکیں گی۔

چکوال ملک بھر میں بہترین افرادی قوت اور اعلیٰ فوجی شخصیات کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ شہر میں تین یونیورسٹیاں ہیں اور تعلیم کی شرح بہتر ہے۔ مقامی پیداوار کو بہتر کرنے اور انٹرنیشنل مارکیٹس میں مقامی پیداوار کی طلب بڑھانے کے لئے شہر میں موجود یونیورسٹیاںریسرچ کریں ۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران مقامی صنعت و تجارت کو ترقی دینے کے لئے علاقے کے با اثر سیاسی اور سرکاری شخصیات اور یونیورسٹیوں کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں، اس سلسلے میں پی بی آئی ایف ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مل کر کام کرنے سے نہ صرف یہ شہر اور یہاں کے لوگ ترقی کرینگے بلکہ ملکی معیشت کی بہتری میں چکوال انتہائی موثر کردار ادا کرسکتا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ چکوال میں بہترین ٹورسٹ اٹریکشن اسپاٹس جن میں باغ صوفہ، تخت بابری، مشہور مزارات، باغات اور ماونٹین رینجز شامل ہیں،جنکی طرف سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے موثر مارکیٹنگ کے ساتھ ساتھ بہتر سہولیات کی فراہمی کی ضرورت ہے، حکومت اس سلسلے میں اقدامات کرے۔

کٹاس راج کا قلعہ اور آنسو جھیل ہندو اور سکھوں کے لئے متبرک مقامات کی حیثیت رکھتے ہیں قلعہ کے اوپر شیوا کا بلند ترین مندر اور اطراف میں ہندوئوں کے 8جبکہ سکھوں کی کئی عبادت گاہیں موجود ہیں۔شہر کے اطراف میں کئی چھوٹے ڈیمز کی موجودگی شہر کے قدرتی حسن میں اضافہ کرتے ہیں۔ حکومت چکوال اور اطراف کے علاقوں میں ٹورازم کی ترقی کے لئے اقدامات کرکے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرسکتی ہے بلکہ بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کے ذریعے سے کثیر زرمبادلہ بھی کماسکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب