سبحانی گروپ پاکستان میں تین بلین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری لائے گا

منگل 17 اپریل 2018 21:50

سبحانی گروپ پاکستان میں تین بلین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری لائے گا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاک یوے ای پراپرٹی شو 2018 کے ایک بڑے پارٹنراور متحدہ عرب امارات کے شیخ شعید بن خلیفہ النہیان کی ایک رائل گروپ کمپنی، بی ایم ایس انٹرنیشنل کمرشل انویسٹمنٹ (ایل ایل سی) نے پاکستان میں تین بلین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سبحانیز گروپ کی جانب سے پاک یو اے ای پراپرٹی شوو انٹرنیشنل سمپوزیم 26 سے 28 اپریل 2018 کو پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

سبحانیز گروپ 2018 کو زید کے سال کے طور پر بھی منارہا ہے کیونکہ اس وژنری لیڈرشپ نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ سرمایہ کاری کرنے کا یہ اعلان بی ایم ایس انٹرنیشنل کمرشل انویسٹمنٹ کے چیئرمین لوئی محمد علی نے سبحانی گروپ کے حکام سے ابوظہبی میں گزشتہ روز ہونے والی ایک ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں انہوں نے چیئرمین سبحانیز گروپ حامد سبحانی کو ایک خط کے ذریعے بھی آگاہ کر دیا ہے۔

اپنے خط میں چیئرمین بی ایم ایس انٹرنیشنل نے سبحانیز گروپ کو پاک یو اے پراپرٹی شو پہلی بار پاکستان میں منعقد کرنے پر مبارکباددی ہے اور کہا ہے کہ ان کی کمپنی پاکستان کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ، زراعت وماہی گیری، توانائی، ہاسپیٹلٹی و لیژر (ہوٹلز، پارکس)، صحت اور تعلیم کے سیکٹرز میں سبحانیز سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے یہ سرمایہ کاری کرے گی۔

اپنے پیغام میں چیئرمین بی ایم ایس انٹرنیشنل کمرشل انویسٹمنٹ کے چیئرمین لوئی محمد علی نے کہا کہ وہ اپنے سرمایہ کاروں کے ساتھ پاک یواے پراپرٹی شومیں بھی بھرپور شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ امید کرتے ہیں کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے تاریخی اور ثقافتی پس منظر میں مستقبل کے تعلقات میں بھی انتہائی مفید ہو گا۔ چیئرمین سبحانیز گروپ حامد سبحانی نے پاک یواے پراپرٹی شو میں شرکت اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلان پر چیئرمین بی ایم ایس انٹرنیشنل لوئی محمد علی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پراپرٹی، بلڈرز اور تعمیراتی صنعت کا یہ پریمیئرشو ایک ہی چھت تلے دو ممالک سے کمپنیوں اور آٹھ ممالک سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا باعث بنے گا۔

حامد سبحانی نے بتایا کہ پاک یو اے پراپرٹی شو میں 80سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں اور 8 ہزار سے زائد ٹریڈوزیٹرز کی آمد متوقع ہے۔ ایونٹ کے شرکاء میں حکومتی ارکان، غیر ملکی وفود وسفارتکار، سرمایہ کار، خریدار، اسٹیک ہولڈرز، بزنس کمیونٹی، عرب سرمایہ کار، ٹاؤن پلانرز اور دیگر شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کے ترجیحی پارٹنرز میں بی ایم ایس انٹرنیشنل کمرشل انویسٹمنٹ، آئی آئی ایم ایس اے ایم، یونائیٹڈ نیشنز، پلام بیک ایمریٹس، اٹلانٹک سوئس رائل فنڈ انویسٹمنٹ اور آر پی ایم جی انویسٹمنٹ شامل ہیں جبکہ سبحانیز گروپ کو اس ایونٹ میں پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ٹی ڈی سی) ، سسٹین ایبل ٹورازم فاؤنڈیشن پاکستان (ایس ٹی ایف پی)، فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان اور اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کا تعاون بھی حاصل ہے۔

پاک ، یو اے ای پراپرٹی شو، دبئی کے حکمران خاندان اور رائل پارٹنر انویسٹمنٹ گروپ ، ایل ایل سی کے رکن شیخ محمد المختوم، فجیرہ کے حکمران خاندان اور رائل وژن کمرشل انویسٹمنٹ ایل ایل سی کے رکن شیخ عبداللہ الشرقی اور یو اے ای میں اقوام متحدہ کے گڈ ویل ایمبیسڈر لوائی محمد علی کی سرپرستی میں منعقد کیا جارہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان