کاروباری برادری کے پانچ نمائندوں کو موجودہ حکومت میں وزارت کے عہدے پر فائز کرنا خوش آئند ہے،غضفربلور

منگل 19 جون 2018 18:51

کاروباری برادری کے پانچ نمائندوں کو موجودہ حکومت میں وزارت کے عہدے پر فائز کرنا خوش آئند ہے،غضفربلور
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی(ایف پی سی سی آئی) کے صدرغضنفر بلورنے کہا ہے کہ کاروباری برادری کے پانچ نمائندوں کو موجودہ حکومت میں وزارت کے عہدے پر فائز کرنا خوش آئند ہے۔حکومت کے اس فیصلے سے کاروباری برادری کے اعتماد میں اضافہ ہو گا جبکہ حکومت اور بزنس کمیونٹی کے مابین فاصلے کم ہونگے جو معیشت کیلئے بہتر ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور، نائب صدور مظہر علی ناصر، عاطف اکرام، کریم عزیز ملک، چوہدری جاوید اقبال، یو بی جی کے رہنمائوں ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک اور ایف پی سی سی آئی کے چئیرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ سردار تنویر الیاس، فیصل مشتاق، فضل الہیٰ، نوید جان بلوچ اور میاں انجم نثار کی بطور وزیر تعیناتی خوش آئند ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بزنس مینوں کی اکثریت بطور سیاستدان کامیاب رہتی ہے کیونکہ انکا ایجنڈا ملک و قوم کی ترقی ہوتی ہے۔وہ لینا نہیں بلکہ دینا چاہتے ہیں اور عوام کے وسائل لوٹنا نہیں چاہتے۔ایسے لوگ ملکی نظام میں توانائی کا سبب بنتے ہیں کیونکہ انھیں نتائج حاصل کرنے کی عادت اور تربیت ہوتی ہے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور نے کہا کہ تجارت سے سیاست میں قدم رکھنے والے انسانی وسائل کو کام میں لانے کا ہنر جانتے ہیں جبکہ انھیں معیشت اور کاروباری حالات بہتر بنانے اور انسانی وسائل کو کام میں لانے کا تجربہ ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی قوت بننے کے تمام لوازمات موجود ہیں مگر ایسی لیڈر شپ کی ضرورت ہے جو معیشت کی سمت درست کر کے پاکستان کو اسکے پوٹینشل کے مطابق ترقی دے سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں  ہائی سپیڈڈیزل  کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں  4 فیصد کی کمی ریکارڈ

ملک میں ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 4 فیصد کی کمی ریکارڈ

زیرگردش کرنسی  کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر  1.7 فیصد کی کمی

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.7 فیصد کی کمی

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی،   برآمدات ..

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی، برآمدات ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے      درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے