زونگ4G اور ڈائیوو پاکستان کے مابین معاہدہ

معاہدے کے تحت مسافروں کو تمام روٹس خصوصاًM1 ،M2،M3اورM4 پر ٹیلی کام کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی

پیر 30 جولائی 2018 21:08

زونگ4G اور ڈائیوو پاکستان کے مابین معاہدہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) پاکستان میں4G کے نمبر1ڈیٹا نیٹ ورک زونگ4Gاور ڈائیوو پاکستان ایکسپریس بس سروس کے مابین حال ہی میں ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت ڈائیوو پاکستان کے تمام روٹس خصوصاًM1 ،M2،M3اورM4 کے مسافروں کو دوران سفر ٹیلی کام کی جدید ترین سہولیات میسر ہوں گی۔واضح رہے کہ زونگ4G اس وقت ملک بھر میں موجود اپنے صارفین کو تیز ترین 4Gسروسز فراہم کر رہا ہے۔

اب ڈائیوو پر سفر کرنے والے مسافروں کو دوران سفر زونگ4G کی موبائل براڈ بینڈ ڈیوائسز کے ذریعے تیز ترین انٹر نیٹ کی سہولت میسر ہو گی جس کی بدولت وہ اپنے فون سے نہ صرف ای میلز بھیج اور وصول کر سکیں گے بلکہ انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے اپنے سفر کو مزید بہترین بنا سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے خطاب میں زونگ کے چیئر مین و سی ای او مسٹر وانگ ہوا کا کہنا تھا کہ اس پارٹنر شپ کا مقصد ہرپاکستانی کو4G کی بہترین سروسز فراہم کرتے ہوئے ملک بھر میں جدید ترین 4G ایکو سسٹم کی تشکیل ہے تاکہ ہمارے صارفین ہر وقت جدید دنیا سے رابطے میں رہیں۔

ڈائیوو پاکستان ایکسپریس بس سروس کے سی ای اوفیصل صدیقی کا کہنا تھا کہ زونگ4G کے ساتھ پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہے ہیں۔ معاہدے کی بدولت ہم تمام روٹس پر سفر کرنے والے اپنے مسافروں کوبہترین4G کنیکٹیویٹی کی اضافی سہولت فراہم کرنے کے قابل ہو جائیں گے جس سے ان کا سفر نہایت شاندار گزرے گا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں اس پارٹنر شپ کو مزید فروغ دیں گے تاکہ مسافروں کو مزید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔زونگ4G کی یہ پارٹنر شپ اس امر کا اظہار ہے کہ کمپنی پاکستان کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ہر سطح تک جانے کیلئے پر عزم ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین