پاک سوزوکی کمپنی کی گاڑیاں سال میں چوتھی مرتبہ مہنگی

نئی قیمتوں کا اطلاع مقررہ تاریخ سے قبل ہونے والے آرڈر پر لاگو نہیں ہوگا،کمپنی

جمعرات 2 اگست 2018 22:48

پاک سوزوکی کمپنی کی گاڑیاں سال میں چوتھی مرتبہ مہنگی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) پاک سوزوکی کمپنی نے ایک سال میں چوتھی مرتبہ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا اطلاق یکم اگست سے ہو گیا ہے۔ پاک سوزوکی کمپنی نے رواں برس جنوری میں گاڑیوں کی قیمت میں 10 ہزار سے 20 ہزار روپے تک اضافہ کیا تھا جبکہ رواں برس ہی مارچ میں 20 سے 50 ہزار اور جون میں 20 سے 30 ہزار روپے اضافہ کیا تھا۔

کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے حالیہ سرکلر کے مطابق سوزوکی مہران وی ایکس ماڈل کی قیمت 7 لاکھ 39 ہزار سے بڑھا کر 7 لاکھ 69 ہزار روپے کردی گئی ہے جبکہ یہ ماڈل نومبر 2018 ء کے بعد مارکیٹ میں آنا بند ہوجائے گا۔ اسی طرح سوزوکی مہران وی ایکس آر ماڈل کی قیمت 7 لاکھ 95 ہزار سے بڑھا کر 8 لاکھ 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سوزوکی بولان کی قیمت 8 لاکھ 14 ہزار سے بڑھا کر 8 لاکھ 34 ہزار جبکہ بولان کارگو کی قیمت 7 لاکھ 80 ہزار سے بڑھا کر 8 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔

اسی طرح سوئفٹ مینول ٹرانسمیشن اور سوئفٹ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا اور ان دونوں ماڈل کی قیمتیں بلترتیب 14 لاکھ 35 ہزار سے 14 لاکھ 75 ہزار اور 15 لاکھ 71 ہزار سے 16 لاکھ 11 ہزار کردی گئی ہیں۔ مجاز ڈیلرز کو جاری ہونے والے سرکلر میں پاک سوزوکی کمپنی کا کہنا تھا کہ نئی قیمتوں کا اطلاع مقررہ تاریخ سے قبل ہونے والے آرڈر پر لاگو نہیں ہوگا۔

گاڑی کی قیمت میں فیکٹری کی قیمت اور ترسیل کے چارجز بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب پاک سوزوکی کمپنی نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں بھی 3 ہزار روپے سے 6 ہزار 500 روپے تک اضافہ کردیا۔ سوزوکی کی جی آر 150 کی نئی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار روپے ہوگئی جبکہ اس کی پرانی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 500 روپے تھی۔اس کے علاوہ جی ڈی 110 ایس کی قیمت ایک لاکھ 39 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 45 ہزار روپے، ای ڈی 110 ایکو کی ایمت ایک لاکھ 14 ہزار 900 سے بڑھا کر ایک لاکھ 19 ہزار 900 روپے کردی گئی۔ پاک سوزوکی کی معروف موٹر سائیکل جی ایس 150 اور جی ایس 150 ایس ای کی قیمتوں میں 3 ہزار روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور ان کی نئی قیمت بلترتیب ایک لاکھ 50 ہزار اور ایک لاکھ 70 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے      درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف

وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف

مختلف اقدامات ‘ سرحد چیمبر و اینڈریو شوفر کے مابین اتفاق

مختلف اقدامات ‘ سرحد چیمبر و اینڈریو شوفر کے مابین اتفاق

چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال سے بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال سے بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات