لندن کی بین الاقوامی ثالثی عدالت نے دورالہ ٹرمینل کو قبضے میں لینے کے جبوتی کی حکومت کے فیصلہ کو غیر قانونی قرار دے دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 2 اگست 2018 23:05

لندن کی بین الاقوامی ثالثی عدالت نے دورالہ ٹرمینل کو قبضے میں لینے کے جبوتی کی حکومت کے فیصلہ کو غیر قانونی قرار دے دیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2018ء) لندن کی بین الاقوامی ثالثی عدالت کے ایک ثالثی ٹربیونل نے جبوتی کی حکومت کی جانب سے دورالہ ٹرمینل کو دبئی پورٹ ورلڈ سے اپنے قبضے میں لینے کے فیصلہ کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے. 2017 میں اسی عدالت کا ایک اور ثالثی ٹربیونل جبوتی حکومت کے خلاف اس حوالہ سے پہلے ہی فیصلہ دے چکا ہے. عدالت کے ٹربیونل نے کہا ہے کہ دورالہ کنٹینر ٹرمینل کا کنسیشن معاہدہ " قانون نمبر 202 اور 2018 کے فیصلوں کے باوجود، درست ہے اور اسکی پیروی کی جانی چاہئے".

قانون نمبر 202 اور متعقلہ حکم نامے جبوتی کی جانب سے نافذ کئے گئے ہیں، جنکا مقصد معاہدے کی ذمہ داریوں سے بچنا ہے اور جبوتی حکومت کے یہ فیصلے قانون کے مطابق غیر موثر ہیں.

(جاری ہے)

دبئی پورٹ ورلڈ اب اس فیصلہ پر غور کرے گا اوراپنے آپشنز کا جائزہ لے گا. 23 فروری 2018 کو جبوتی حکومت نے غیر قانونی طور پر دبئی پورٹ ورلڈ سے دورالہ کنٹینر ٹرمینل کا کنٹرول اپنے قبضے میں لے لیا تھا، دبئی پورٹ ورلڈ نے 2006 میں ایک معاہدے کے بعد ٹرمینل کا ڈیزائن تیار کیا، اسکی تعمیر مکمل کی اور اس پر کام کا آغاز کیا تھا.

ٹرمینل ملک میں روزگار اور آمدنی کا سب سے بڑا وسیلہ ہے اور اپنے آغاز کے بعد سے ہر سال منافع پر چل رہا ہے، دبئی پورٹ ورلڈ کے انتظام میں یہ ٹرمینل جبوتی کے لئے انتہائی "کامیاب" ثابت ہوا ہے. (وام)

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں