سرگودہا،ملکی معیشت کو بڑا دھچکا پہنچانے کاانکشاف

ایک ماہ دس دن کی تاخیر کے بعد ڈی سی ویلیوشن ٹیبل کو عوام تک پہنچایا گیا، پنجاب ریونیو کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے

ہفتہ 11 اگست 2018 21:18

سرگودہا،ملکی معیشت کو بڑا دھچکا پہنچانے کاانکشاف
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) ملکی معیشت کو بڑا دھچکا پہنچانے اور نئی آنے والی حکومت کیلئے آمدنی کے ذرائع میں بڑی رکاوٹیں کھڑی کرنے کاانکشاف۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او ویلیوشن ٹیبل جو کہ یکم جولائی مالی سال 20018-19 سے مل جانا چاہیے تھا جو کہ تقریباً ایک ماہ دس دن کی تاخیر کے بعد ڈی سی ویلیوشن ٹیبل کو عوام تک پہنچایا گیا۔

جس کے لیٹ ہونے کی وجہ سے پنجاب ریونیو کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ڈی سی ویلیوشن ٹیبل جب عوام کے سامنے آیا ۔تو عوام کی چیخیں نکل گئیں ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی سی ویلیوشن ٹیبل کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایک بلڈنگ پر تین سے چار دفعہ زمین ریٹ لگانے کے آڈر دیئے گئے ہیں۔ تاہم غیر قانونی ملبہ بھی بھاری قیمت سے بلڈنگ پر ہر سٹوری کے علیحدہ علیحدہ ریٹ دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کی بناء پر عوام میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ شیڈول سابقہ گورنمٹ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا تجویز کردہ تھا جس کا مقصد نئی حکومت کے آغاز میں ہی بڑا دھچکا دینا تھا۔ عوام / انویسٹر / ڈیلرز انجمن تاجران و دیگر متعلقہ احباب کا کہنا ہے کہ یہ ویلیوشن ٹیبل مالی سال 2018-19 پنجاب کی تاریخ کا سب سے زیادہ بھیانک اور پنجاب ریونیو کو شدید نقصان دینے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ دو سالوں سے جو ویلیوشن ٹیبل ڈی سی ریٹ پنجاب میں دیئے گئے ہیں۔ عوام اس پر بھی سراپا احتجاج تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان