رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کو 284 ارب روپے کی سیوینگز حاصل، سی ڈی این ایس کی مختلف سکیموں میں 284 ارب روپے سرمایہ کاری کی گئی

جمعہ 12 اکتوبر 2018 14:51

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کو 284 ارب روپے کی سیوینگز حاصل، سی ڈی این ایس کی مختلف سکیموں میں 284 ارب روپے سرمایہ کاری کی گئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کو 284 ارب روپے کی سیوینگز حاصل ہوئیں۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کے ایک سینئراہلکارنے’’ اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ یکم جولائی سے لیکر30 ستمبر تک سی ڈی این ایس کی مختلف سکیموں میں 284 ارب روپے سرمایہ کاری کی گئی ، سی ڈی این ایس نے رواں مالی سال کیلئے مجموعی طورپر963 ارب روپے کی بچتوں کے حصول کاہدف مقررکیاہے۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سی ڈی این ایس کی مختلف سکیموں میں 202 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی جبکہ اس عرصہ کیلئے 154 ارب روپے کا ہدف مقررکیاگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ سی ڈی این ایس نے صارفین کی سہولت کیلئے نیشنل انسٹی ٹیوشنل فسیلیٹیشن ٹیکنالوجیز(این آئی ایف ٹی) کے ساتھ مل کرادارے کو جدید بنانے کے منصوبہ کاآغازکردیاہے۔

(جاری ہے)

این آئی ایف ٹی کے ساتھ کئے گئے مفاہمت کے سمجھوتہ کے تحت اب سینیرسیٹزن اور پنشنرز کی پنشن براہ راست نیشنل بنک میں بنائے گئے ان کے اکاؤنٹس میں جمع ہوجاتی ہے اورانہیں قطاروںمیں کھڑے ہونے کی زحمت سے بچایا گیاہے۔

اس کے ساتھ ساتھ سی ڈی این ایس کے تحت رجسٹرڈ بانڈز کا آغاز کیا جائیگا جبکہ صارفین کا منافع بھی براہ راست ان کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ صارفین کو بہترخدمات کی فراہمی کیلئے مجوزہ سٹرکچرل اصلاحات پروگرام کا بھی آغاز کیا جارہاہے۔دریں اثناء سی ڈی این ایس نے سرمایہ کاروں بالخصوص پنشنرزکے فائدے کیلئے یکم ستمبر 2018ء سے مختلف سیونگزسرٹیفیکیٹس کے شرح منافع پرنظرثانی کی ہے۔

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے سینئراہلکار کے مطابق نظرثانی کا فیصلہ مارکیٹ کی موجودہ صورتحال اورحکومتی پالیسی کے تناظر میں کیا گیاہے تاکہ نیشنل سیونگز کے سرمایہ کاروں کا مسابقتی شرح سے منافع دیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے تحت ڈیفنس سیونگزسرٹیفیکیٹ، سپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ اینڈ اکائونٹ، ریگولرانکم سرٹیفیکٹ اورسیونگ اکائونٹس کے ریٹس میں اوسطاً بالترتیب 9.05، 9.20، 8.78، اور6 فیصد تک اضافہ کیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ بہبود سیونگ سرٹیفیکٹ اورپنشنرز بینیفٹ اکائونٹ سمیت خصوصی سکیموں پر منافع کی واپسی کی شرح بھی 10.92 فیصد تک بڑھائی گئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب