امریکا کے بڑے سرمایہ کار مالیاتی اور ابلاغی اداروں کا سعودی انٹرنیشنل انوسٹر کانفرنس میں شرکت سے انکار

پیر 15 اکتوبر 2018 11:12

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) امریکا کے بڑے سرمایہ کار مالیاتی اور ابلاغی اداروں نے سعودی عرب میں منعقد ہونے والی سالانہ انٹرنیشنل انوسٹر کانفرنس میں شرکت سے انکارکرنا شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جے پی مورگن اینڈ چیز کو کے چیف ایگزیکیٹو جیمی ڈیمون اور فورڈ موٹرز کارپوریشن کے چئیرمین بل فورڈ نے سعودی انوسٹر کانفرنس میں اپنی شرکت منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اپنے اعلانات میں کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔

ان کاروباری شخصیات کی جانب سے ریاض میں 23 سے 25 اکتوبر کے دوران منعقد ہونے والی سعودی انوسٹر کانفرنس جس کو ’’ڈیوس ان دی ڈیزرٹ‘‘کا نام بھی دیا گیا ہے، میں شرکت سے انکار کے بعد دوسرے امریکی اداروں گولڈ میں ساشے گروپ، ماسٹرکارڈ انٹرنیشنل اور بینک آف امریکا کارپوریشن نے بھی کانفرنس میں اپنی شرکت بارے دوبارہ غور شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف بڑے عالمی نشریاتی اداروں سی این این، فائننشل ٹائمز، دی نیویارک ٹائمز، سی این بی سی اور بلوم برگ نے بھی کانفرنس کی کوریج سے انکار کردیا ہے تاہم فوکس بزنس نیوز نیٹ ورک واحد مغربی نشریاتی ادارہ ہے جو ابھی بھی کانفرنس بارے خبریں دے رہا ہے۔

اوبر ٹیکنالوجیز، ویاکام اور اے او ایل نے بھی کانفرنس میں شرکت سے معذرت کردی ہے۔ سٹی گورپ اور کریڈٹ سوئس اے جی نے ابھی کوئی جواب دینے سے انکار کیا ہے ۔ سعودی انوسٹرز کانفرنس میں بڑے اداروں اور میڈیا ہائوسز کی عدم شرکت تین روزہ کانفرنس کی ناکامی کا سبب بن سکتی ہے کیونکہ یہ عالمی سطح پر ایک ایسی کانفرنس ہونے جا رہی تھی جس نے سعودی ولی عہد شاہ سلمان کے قومی اصلاحاتی پلان یا ریفارم ویژن کے فروغ میں اپنی حمایت کا اظہار کرنا تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ