ْلاہور چیمبر جلد ہی کاروباری آسانیوں کے حوالے سے منصوبے کا دوسرا حصہ پیش کریگا‘الماس حیدر

ہفتہ 3 نومبر 2018 18:54

ْلاہور چیمبر جلد ہی کاروباری آسانیوں کے حوالے سے منصوبے کا دوسرا حصہ پیش کریگا‘الماس حیدر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروباری آسانیوں کے حوالے سے منصوبے کا دوسرا حصہ جلد ہی حکومت کو پیش کرے گا، منصوبے کے پہلے حصے نے بہترین نتائج دئیے، حکومت تعریف کی مستحق ہے کہ اس نے لاہور چیمبر کی تجاویز کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان پر عمل درآمد بھی کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر نے کہا کہ ورلڈ بینک کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق کاروباری آسانیوں کے حوالے سے پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں گیارہ درجے بہتری ہوئی ہے ، یہ ایک بڑی معاشی خوشخبری ہے کیونکہ اس حوالے سے عالمی درجہ بندی بہت سے حوالوں سے معیشت پر اثر انداز ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری آسانیوں کا براہِ راست تعلق معاشی نشوونما سے ہے اور اس میں بہتری سے لامحالہ معیشت کو تقویت ملے گی۔

(جاری ہے)

الماس حیدر نے کہا کاروباری برادری اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے کہ حکومت تنہا معاشی چیلنجز سے نہیں نمٹ سکتی ، اسی لیے لاہور چیمبر ملک کی معاشی ترقی کے لیے حکومت کو قابل عمل اقدامات تجویز کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر نے کاروباری آسانیوں کے حوالے سے 2016ء میں کام شروع کیا تھاجس کا پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں بہتری کے لیے بہت عمل دخل رہا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر نے کاروباری آسانیوں کے حوالے سے پاکستان کی عالمی درجہ بندی کے پس پردہ وجوہات کی نشاندہی اور بہتری لانے کے لیے تجاویز پیش کیں، حکومت نے انہیں غور سے سنا اور فوری اقدامات کیے جن کا نتیجہ عالمی درجہ بندی میں بہتری کی صورت میں برآمد ہوا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت کاروباری دوست اصلاحات کرے گی، بہترین قواعد و ضوابط متعارف کرائے گی تاکہ معاشی اہداف کم سے کم وقت میں حاصل کیے جاسکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور