بلوم برگ کا جان ہاپکنز یونیورسٹی کیلئے 1.8 ارب ڈالر کا عطیہ

منگل 20 نومبر 2018 14:43

بلوم برگ کا جان ہاپکنز یونیورسٹی کیلئے 1.8 ارب ڈالر کا عطیہ
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) امریکا کی مشہور کاروباری شخصیت مائیکل بلوم برگ نے جان ہاپکنز یونیورسٹی کو 1.8 ارب ڈالر کا عطیہ دیا ہے جس کا مقصد یونیورسٹی میں زیر تعلیم نادار طلبہ کی مالی معاونت ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ طلبہ دوران تعلیم حاصل کردہ قرضے اتارنے کے لیے صارفین کو طویل عرصے تک قسطوں کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

عطیہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوم برگ نے کہا کہ یہ رقم ہاپکنز یونیورسٹی میں زیر تعلیم کم اور متوسط آمدنی کے حامل طبقے کے طلبہ کیلئے تحفہ ہے تاکہ وہ باآسانی اپنی تعلیم مکمل کرسکیں۔ انھوں نے کہا کہ میرے والد کی آمدنی کبھی بھی 6 ہزار ڈالر سالانہ سے زیادہ نہیں رہی تاہم میں نیشنل ڈیفنس سٹوڈنٹس لون کے سہارے حصول علم کو ممکن بناسکا۔ امریکی محکمہ تعلیم کے مطابق جون 2018 ء کے اختتام پر 42.2 ملین (4 کروڑ 22 لاکھ) سے زیادہ امریکی شہری دوران تعلیم حاصل کردہ قرضوں کو واپس کررہے تھے جن کی مجموعی مالیت 1.5 ٹریلین ڈالر (15 کھرب ڈالر) ہے جو گھروں کیلئے فراہم کئے جانے والے قرضوں کے بعد کسی مد میں فراہم کردہ قرضوں کی سب سے بڑی شرح ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

عوامی  اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز   کے  فلائٹ آپریشن کو  وسعت دی جائے ..

عوامی اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن کو وسعت دی جائے ..

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا   سیالکوٹ میں  اعوان سپورٹس  پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا سیالکوٹ میں اعوان سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

وفاقی وزیر برائے اقتصادی  اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات،  اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات، اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ