آئی بی ایم کا 20 کیوبٹ کوانٹم کمپیوٹر کمرشل استعمال کے لیے تیار کرنے کا دعویٰ

مستقبل کی اپلیکشنز میں مالیاتی ڈیٹا اور بہتر سرمایہ کاری جیسے ماڈل کو شامل کرنے کے نئے ذرائع بھی تلاش کیے جائیں گے

جمعرات 10 جنوری 2019 14:57

آئی بی ایم کا 20 کیوبٹ کوانٹم کمپیوٹر کمرشل استعمال کے لیے تیار کرنے کا دعویٰ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2019ء) معروف کمپنی آئی بی ایم نے 20 کیوبٹ کوانٹم کمپیوٹر کمرشل استعمال کے لیے تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران آئی بی ایم نے بتایا کہ آئی بی ایم کیو سسٹم ون کوانٹم کمپیوٹنگ کو تحقیقی لیبارٹری سے حقیقی دنیا میں لے جائے گا۔

اور اس کا مطلب کیا ہی تو وہ یہ کہ کاروباری ادارے اس تیز ترین کمپیوٹر سسٹم کو کمرشل اپلیکشن کے لیے استعمال کرسکیں گے۔کمپنی کے مطابق کیو سسٹم ون میں فورتھ جنریشن 20 پراسیسر استعمال کیا گیا ہے جبکہ 50 کیوبٹ پراسیسر والی ڈیوائس آئی بی ایم کیو نیٹ ورک میں رواں سال کے آخر میں کسی وقت دستیاب ہوگی۔کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ کمپیوٹر کیمسٹری کی عملی اپلیکشنز کو قریب لانے میں مدد دے گا جبکہ نئی ادویات اور مواد تیار کرنے کا عمل بھی تیز ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

بیان میں بتایا گیا کہ آئی بی ایم کیو سسٹمز کو ایسے مسائل کو حل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا جو ابھی بہت زیادہ پیچیدہ محسوس ہوتے ہیں، کوانٹم کمپیوٹنگ کی مستقبل کی اپلیکشنز میں مالیاتی ڈیٹا اور بہتر سرمایہ کاری جیسے ماڈل کو شامل کرنے کے نئے ذرائع بھی تلاش کیے جائیں گے۔کمپنی کی جانب سے 2019 میں صارفین کے لیے کمرشل سینٹر فار کوانٹم کمپیوٹنگ کو کھولا جارہا ہے جبکہ اس سسٹم کی نقل سی ای ایس میں رکھی گئی ہے۔اس کی قیمت کیا ہوگی، ابھی یہ واضح نہیںہوسکا۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا