رمضان سے قبل ہی مہنگائی کا طوفان آ گیا،گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے‘ سابق چیئرمین پی سی سی

یوٹیلٹی سٹورز پراشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،سبسڈی کی شرح مزید بڑھائی جائے‘ میاں عثمان

ہفتہ 20 اپریل 2019 13:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) پرائس کنٹرول کمیٹی کے سابق چیئرمین میاں عثمان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی مہنگائی کو طوفان آ گیا ہے جو تشویش کا باعث ہے ،اپریل کے پہلے دس روز میں کم آمدنی والے طبقے کیلئے حساس اشاریوں میں0.35فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے ، یوٹیلٹی سٹورز کو عوام کیلئے ریلیف کا ذریعہ بنانا ہے تو اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علاقوںسے تعلق رکھنے والے صارفین کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ میاں عثمان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی مضبوط میکنزم نہیں تیار نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پرچون دکانداروں کا شکوہ ہے کہ جو سرکاری ریٹ لسٹ جاری کی جارہی ہے اس کے مطابق تھوک مارکیٹوں اور ہول سیلرز سے اشیائے خوردونوش دستیاب ہی نہیں اور17سے 30فیصد زائد قیمتوں پر فروخت کی جارہی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ حکومت نے ابھی تک رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی طلب کی رپورٹ تیار نہیں کی جس سے بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ گراں فروشوں کو پیشگی متنبہ کیا جائے اور ان کے خلاف ہر سطح پر کریک ڈائون کا آغاز کیا جائے تاکہ عوام ان سے محفوظ رہ سکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد یو بی جی قیادت کا  ایس سی سی آئی کا دورہ

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد یو بی جی قیادت کا ایس سی سی آئی کا دورہ

بی ایف سی کاسرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار،دیگر شہروں میں بھی ایسے سینئر بنائیں گے،چوہدری شافع

بی ایف سی کاسرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار،دیگر شہروں میں بھی ایسے سینئر بنائیں گے،چوہدری شافع

محکمہ تعلیم پنجاب کرغزستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کیلئے تیار ہے، مہر کاشف یونس

محکمہ تعلیم پنجاب کرغزستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کیلئے تیار ہے، مہر کاشف یونس

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی،   سینئر وائس چیئرمین ..

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی، سینئر وائس چیئرمین ..

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا