اے سی سی اے مستقبل کے ٹیلنٹ کی تیاری کے لیے تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے درمیان فرق کو کم کرنے کے لیے سر گرم

پیر 2 ستمبر 2019 21:08

اے سی سی اے مستقبل کے ٹیلنٹ کی تیاری کے لیے تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے درمیان فرق کو کم کرنے کے لیے سر گرم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2019ء) ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس نے پشاور میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزازمیں 2روزہ ورکشاپ اور ستائشی تقریبات کا کا اہتمام کیا۔ ان تقریبات کی خاص بات کارپوریٹ لیڈرز اور تعلیمی ماہرین کی شرکت تھی جب کہ ورکشاپ میں مندرجہ ذیل موضوعات پر بات کی گئی:- 'Power of Connections - Enabling the future اور 'Power of Connections from: Education to work-readiness'۔

اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد پوزیشن ہولڈرز اور اُن کے والدین کی محنت کو سراہنا اور حوصلہ افزائی کرنے کے علاوہ روابط پیدا کرنے کی اہمیت اور مستقبل کی تیاری میں مددگار جدید مہارتوں کے حصول کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا تحا۔

(جاری ہے)

تقریب میں پوزیشن ہولڈرز، والدین، اے سی سی اے کے ارکان، اے سی سی اے کے منظور شدہ لرننگ پارٹنرز اور ملازمت فراہم کرنے والے ممتاز اداروں کی سینئر شخصیات نے شرکت کی۔

ایونٹ کے پہلے دن خطاب کرنے والے رہنماؤں نے کامیاب کیریئر کے لیے روابط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان رہنماؤں میں دی بینک آ ف خیبر کے گروپ ہیڈ-ایچ آر، شیر محمد، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (SMEDA) میں ویمن انٹریپرینیورشپ ڈیویلپمنٹ مینیجر نبیلہ آفریدی، پرائس واٹر ہاؤس کوپر کے ایسوسی ایٹ کنسلٹنٹ سعد بشیر، زکوری گروپ آف انڈسٹریز کے گروپ جنرل مینیجر سنیل اسمعیٰل اور اے سی سی اے پاکستان کے ہیڈ آف بزنس ڈیویلپمنٹ نارتھ، افراسیاب احسن نواب شامل تھے۔

ایونٹ کے دوسرے دن رہنماؤںنے ’پاور آف کنکشنز-ان ایبلنگ دی فیوچر(Power of Connections-Enabling the Future)‘ کے موضوع پر خطاب کیا اورحاضرین کو اہم معلومات فراہم کیں۔ ان رہنماؤں میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورمیں ایمپلائر لنکیج کے اسسٹنٹ پروفیسر اینڈ کوآرڈینیٹر اکیڈیمیا ڈاکٹر رضاء اللہ، رفاقت بابر اینڈ کو کے ڈائریکٹر ٹیکس یاور محمداور پرائس واٹر ہاؤس کوپر، بنگلہ دیش کے ایسوسی ایٹ کنسلٹنٹ، سعد بشیر نے خطاب کیا اور حاضرین کو بتایا کہ تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے درمیان فاصلہ کس طرح ختم کیا جا سکتا ہے۔

اے سی سی اے کے بزنس ڈیویلپمنٹ مینیجر-پشاور، اسد ملک نے آج کی تبدیل ہوتی ہوئی دنیا میں روابط کے قوت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا جس کا ہماری ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر گہرا اثر ہے۔انھوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ اس ایونٹ جیسے ایونٹس عوامی دلچسپی میں اضافے اور مستقبل کے لیے ٹیلنٹ کی تیاری کے حوالے سے اے سی سی اے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔اس ایونٹ کے انعقاد میں اے سی سی اے کوپروفیشنلز اکیڈیمی آف کامرس (پی اے سی) اور SKANSاسکول آف اکاؤنٹنسی کا تعاون بھی حاصل تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی