مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی

ڈالر کی قیمت خرید 156روپے سے بڑھ کر156.20روپے اور قیمت فروخت156.50روپے سے بڑھ کر 156.70روپے ہو گئی

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156روپے سے بڑھ کر156.20روپے اور قیمت فروخت156.50روپے سے بڑھ کر 156.70روپے ہو گئی اسی طرح 20پیسے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 171.30روپے سے بڑھ کر171.50روپے اور قیمت فروخت173.30روپے سے بڑھ کر173.50روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 191روپے اور قیمت فروخت193روپے پر برقرار رہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں29پیسے کی کمی واقع ہوئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور یورو کی قدر میں استحکام رہا اور برطانوی پونڈ کی قدر میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

Your Thoughts and Comments