ملک میں موٹربائیکس ،رکشوں اورزرعی ٹریکٹروں کی پیداوارمیں میں کمی

اتوار 8 ستمبر 2019 15:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2019ء) ملک میں موٹربائیکس ،رکشوں اورزرعی ٹریکٹروں کی پیداوارمیں مالی سال کے پہلے مہینہ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹو موٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء میں ایک لاکھ 9 ہزار 536 یونٹس موٹربائیکس اوررکشوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 28 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں ایک لاکھ 52 ہزار536 یونٹ موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداوارریکارڈ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اسی طرح مالی سال کے پہلے ماہ میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار میں کمی کا تناسب 38.3 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء میں ملک میں 2 ہزار811 یونٹ زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ، جولائی 2019ء میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداوارکا حجم 4588 یونٹ ریکارڈ کیا گیاتھا۔مالی سال کے پہلے ماہ میں ملک میں 347 یونٹ ٹرکوں کی پیداوارریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 856 یونٹ ٹرکوں کی ]پیداوارریکارڈ کی گئی تھی۔اسی طرح مالی سال کے پہلے ماہ میں بسوں کی پیداورکا حجم 61 یونٹ ریکارڈ کیا گیا ، گزشتہ سال جولائی میں بسوں کی پیداوارکا حجم 108 یونٹ ریکارڈ کیا گیاتھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

حکومت پنجاب کی جانب سے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کر دیا گیا ،ترجمان

حکومت پنجاب کی جانب سے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کر دیا گیا ،ترجمان