نمائش میں ہونیوالے خریداری کے معاہدوں سے کارپٹ انڈسٹری کو تقویت ملے گی‘ چیئرمین کارپٹ ایسوسی ایشن

بھارت کوپاکستانی نمائش کو ناکام کرنے کیلئے منفی پراپیگنڈے پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا ‘ اسلم طاہر کی زیر صدارت اجلاس

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:16

نمائش میں ہونیوالے خریداری کے معاہدوں سے کارپٹ انڈسٹری کو تقویت ملے گی‘ چیئرمین کارپٹ ایسوسی ایشن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر نے تین روزہ عالمی نمائش کی کامیابی کیلئے تعاون کرنے پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان سمیت دیگر اداروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمائش میں ہونے والے خریداری کے معاہدوں سے کارپٹ انڈسٹری کو تقویت ملے گی ، بھارت کی جانب سے پاکستانی نمائش کو ناکام کرنے کیلئے منفی پراپیگنڈے پر مبنی لابنگ بھی کی گئی تاہم بھرپور دفاع کی وجہ سے اسے سبکی کا سامنا کرنا پڑاجس پر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورمیں منعقد ہونے والی نمائش کی کامیابی کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پرویز حنیف، ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین شیخ عامر خالد ، سینئر مرکزی رہنما عبد الطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، سعید خان، اعجاز الرحمان ،میجر (ر ) اختر نذیر اوراکبر ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

اجلاس کے شرکاء نے تین روز ہ نمائش میں کارپٹ مصنوعات کی فروخت اور درآمدی معاہدوں کے حوالے سے بھی اطمینان کا اظہار کیا ۔ چیئرمین محمد اسلم طاہر نے کہا کہ لاہور میں منعقدہ کارپٹ کی عالمی نمائش نے توقعات سے بڑھ کرکامیابی کی ہے جس کے یقینی طو رپر کارپٹ انڈسٹری پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ درآمدکنندگان کے علاوہ مختلف ممالک کے مندوبین اور ملک بھر سے مقامی وزیٹرز کی شرکت بھی حوصلہ افزاء ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی نمائش کو ناکام بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کے طو رپر منفی پراپیگنڈہ کیا گیا لیکن غیر ملکی خریداروں کی جانب سے اسے خاطر میں نہیں لایا گیا اور نمائش میں بھرپور شرکت کی گئی ۔ انہوںنے کہا کہ نمائش میں شرکت کرنے والے تمام غیر ملکیوں کی جانب سے پاکستان میں امن و امان کی صورتحال او رمعاشی سر گرمیوں پر مثبت خیالات کا اظہار کیا گیا ہے جو ہماری معیشت کے لئے بھی خوش آئند ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ