ایشیاء کی معاشی قوت ومعاشی استحکام کیلئے برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں ‘خادم حسین

برآمدات میں اضافہ کیلئے پاکستانی مصنوعات کی دنیا بھر کی منڈیوں تک رسائی کو یقینی بنانا ہوگا‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

جمعہ 21 فروری 2020 14:22

ایشیاء کی معاشی قوت ومعاشی استحکام کیلئے برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں ‘خادم حسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء ) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ ایشیاء کی بڑی معاشی قوت بننے اور ملک میں معاشی استحکام کیلئے برآمدات بڑھانے کیلئے بھر پور اقدامات کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کو فعال کیا جائے اور ان کے ذریعے بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی نمائشوں کا اہتمام کیا جائے اور سفارتخانوں میں موجود ٹریڈ آفیسرز کو اس سلسلہ میں ٹارگٹ دیا جائے تاکہ وہ بیرون ملک غیر ملکی سرمایہ کاروں سے رابطہ کرکے انہیں ملک میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کریں نیز ملکی مصنوعات کی نمائشوں سے بیرون ملک ملکی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کریں تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو جس سے ملکی صنعتیں بھی ترقی کرینگی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ ہی پاکستان کو معاشی استحکام اور جنوبی ایشیاء کی بڑی معیشت بننے کی منزل تک لے جاسکتا ہے لہذ ا ان عوامل پر قابو پانا ضروری ہے جو برآمدی شعبہ کو متاثر کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کیلئے چند مصنوعات اور چند منڈیوں پر انحصار ترک کرنے کی پالیسی اپنانا ہوگی پاکستانی مصنوعات کی دنیا بھر کی منڈیوں تک رسائی کو یقینی بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک، وسطی ایشیائی ریاستوں، مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں سے ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ علاقائی تجارت کے فروغ،مخصوص مصنوعات اور اہداف پر مبنی مارکیٹنگ کی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ صنعتی ترقی بھی ممکن ہوسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں