ایس ای سی پی نے انشورنس سیکٹر کیلئے سائبر سکیورٹی فریم ورک کی گائیڈ لائنز جاری کر دیں

منگل 17 مارچ 2020 19:36

ایس ای سی پی نے انشورنس سیکٹر کیلئے سائبر سکیورٹی فریم ورک کی گائیڈ لائنز جاری کر دیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2020ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے انشورنس سیکٹر کیلئے سائبر سکیورٹی فریم ورک کی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں جن کا مقصد انشورنس کمپنیوں اور ان سے منسلک اداروں کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سسٹم کو محفوظ اور مستحکم بنانے کیلئے بنیادی اصول وضح کرنا ہے۔

واضح رہے کہ انشورنس کمپنیوں کے پاس بڑی تعداد میں موجود صارفین سے متعلق ذاتی و کاروباری معلومات موجود ہوتی ہیں جنہیں محفوظ اور صیغہ راز میں رکھنا ضروری ہے۔ معلومات کے اس ذخیرہ کی وجہ سے بیمہ کمپنیاں سائبر جرائم میں ملوث پیشہ ور افراد کا ممکنہ ہدف بن سکتی ہیں۔ اس حوالے سے انشورنس کمپنیوں کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ وہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سسٹم اور ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کیلئے اور منسلک خطرے کو کم کرنے کیلئے مناسب میکنزم اپنائیں۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کی یہ گائیڈ لائنز ممکنہ سائبر حملوں کی روک تھام کیلئے سکیورٹی فریم ورک کی تشکیلکیلئے بنیادی اصول فراہم کرتی ہیں جیسے کہ کمپنی میں چیف انفارمیشن سیکیورٹی آفیسر کی تعیناتی اور سائبر رسک انشورنس کا حصول اور سائبر سکیورٹی سے متعلق دیگر انتظامات کا نفاذ شامل ہے۔ انشورنس سیکٹر کی سائبرسیکیورٹی فریم ورک گائیڈ لائنز ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی