سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسا کی افتخار علی ملک کو سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعرات 13 اگست 2020 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسا نے افتخار علی ملک کو دو سال کیلئے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو اپنے پیغام میں سری لنکا کے وزیر اعظم نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ افتخار علی ملک کے خیالات سے بہت متاثر ہیں کہ سارک ممالک کے مابین مثبت تعلقات اور نجی شعبے میں تعاون خطے میں غربت اور بے روزگاری کا حل ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ خوشگوار تعلقات سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اہداف کے حصول کے لئے مثبت کردار ادا کریں گے۔ مہندا راجا پاکسا نے یقین دلایا کہ خطے کی ترقی اور سارک کے اہداف کے حصول کے لئے افتخار علی ملک اور سارک چیمبر کو ان کی بھرپور حمایت اور سرپرستی حاصل ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان کی انتخابی مہم میں نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر بھی افتخار علی ملک کا شکریہ ادا کیا۔

سارک چیمبر کے صدر افتخار ملک نے مبارکباد کے پیغام پر سری لنکا کے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور اپنے جوابی پیغام میں کہا کہ وہ علاقائی تجارت کے فروغ دینے کے لئے بھر پور کوشش کریں گے اور علاقائی تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں مثبت کردار ادا کریں گے کیونکہ سارک چیمبر کے صدر کے عہدے پر فائز ہونے کا مطلب ہی رکن ممالک کے مابین نئے سرے سے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا ک پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جنوبی ایشیا میں محفوظ اور پرامن ماحول ضروری ہے۔ سارک خطے میں معاشی طاقت بننے کے لئے تمام وسائل موجود ہیں اور اس کیلئے صرف جوش و جذبے اور خلوص کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے بڑے معدنی وسائل اسے معاشی مسائل سے نجات ، بے روزگاری پر قابو اور غربت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جنوبی ایشیا میں تجارت اور صنعت کے فروغ کے لئے اپنی بہترین قائدانہ صلاحیتوں اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ باہمی تعاون کے فروغ کے لئے سارک تنظیم کو خودمختاری اور برابری کے اصول پر متحرک کرنے کی کوشش کی ہے۔ سارک میں ممبر ممالک کی معیشتوں کے استحکام اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور اس تنظیم کو خطے کی معاشی ، ثقافتی اور معاشرتی نمو کے حصول کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خطے کی خوشحالی کے لئے سارک ممبر ممالک کے مابین روابط میں اضافے پر زور دیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار