معاشی لحاظ سے مضبوط پاکستان ہی خطے میں بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے

جمعرات 13 اگست 2020 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ معاشی لحاظ سے مضبوط پاکستان ہی خطے میں بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستان کو باوقار اور خودمختار بنانے کیلئے ہم سب کو مل کر مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداروںکی طرف سے جاریمشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان لاکھوں شہیدوں، غازیوں اور مجاہدوں کی قربانیوں کی نتیجے میں معرض وجود میں آیا، بطور قوم پاکستان کی معیشت اور سا لمیت کمزور کرنے سے متعلق دشمنوں کا ایجنڈا کسی طور بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پاکستان کارپٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر ،چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پرویز حنیف ، وائس چیئرمین شیخ عامر خالد، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، سعید خان، اعجاز الرحمان، محمد اکبر ملک، میجر (ر) اخترنذیر نے یوم آزادی کی کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میںکہا کہ ملکی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ،معاشرتی و معاشی لحاظ سے ایک مضبوط پاکستان ہی خطے میں بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے اور یہی ہماری پہچان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی تحفظ کے لئے پاکستان کو باوقار اور خودمختار بنانے کے لئے ہم سب کو مل کر مثبت کردار ادا کرنا ہو گا تب ھی ہم دنیا کے ترقی یافتہ اور مہذب ممالک کی فہرست میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے لئے مضبوط معیشت نا گزیر ہے اس لئے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ