پی آئی اے ملازمین کی جانب سے شجاعت عظیم کے تقرر کا خیر مقدم

جمعہ 24 جنوری 2014 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) پی آئی اے ملازمین کی مشترکہ ایکشن کمیٹی نے وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے ایوی ایشن کے طور پر شجاعت عظیم کے تقرر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ قومی ایئرلائن کو نئے بیڑے اور جذبے کی شدید ضرورت ہے ، ان کی خدمات ایئر لائن کے لئے ایک اچھا شگون ثابت ہوں گی۔ایکشن کمیٹی کے کنوینر سہیل بلوچ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کے تقرر کے بعد ملک کا ایوی ایشن شعبہ پیشہ ورانہ خطوط پر چلنے کے قابل ہو جائے گا۔

یوی ایشن کے شعبے میں ان کا تجربہ حکومت کو ایوی ایشن کے شعبے، خصوصاً قومی فلیگ کیریئر کو زیادہ بہتر بنا تے ہوئے ایوی ایشن کے عالمی تجارتی اصولوں کے مطابق بنا دے گا۔“انہوں نے کہا کہ شجاعت عظیم کی قابل قائدانہ صلاحیت اور ایئر لائن کی اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو دوبارہ حاصل کرنے کی اہلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایئر لائن کے ملازمین پر امید ہیں کہ وہ قومی ایئر لائن کو بحران سے نکالنے کے لئے کوئی معقول حل تلاش کر لیں گے۔

(جاری ہے)

ایئر لائن کے بحالی اور منفعت بخش اقدام کی جانب گامزن ہونے کی وجہ سے ملازمین یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ایئر لائن کی نجکاری نہ کرنے کے مطالبے کی منصفانہ طو ر پر شنوائی کی جائے اور امید کرتے ہیں کہ ایئر لائن قومی معیشت کومضبوط کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔کیپٹن بلوچ نے کہا کہ کہ شجاعت عظیم کے تقرر کی وجہ سے پی آئی اے کے ملازمین امید کرتے ہیں کہ گزشتہ عرصے سے لے کر اب تک پی آئی اے میں ہونے والی بد عنوانیوں کا خاتمہ کرنے کے لئے معنی خیز اقدامات کئے جائیں گے اور ان افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی جنہوں نے قومی ایئر لائن کو سنگین مالی نقصانات کا شکار کیا ہے۔

انہوں نے شجاعت عظیم کی سربراہی میں ایوی ایشن کے بارے میں ایک مشاورتی کمیٹی قائم کرنے کی تجویز بھی دی جو پی آئی اے کے ملازمین کے نمائندوں، ملکی ایئرلائنز اور ایوی ایشن سے منسلک ماہرین پر مشتمل ہو اور جو براہ راست وزیر اعظم کو جواب دہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ”ایسا اقدام کرنے سے پی آئی اے سے منسلک معاملات میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا جو ضروری اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔

“مشترکہ ایکشن کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شوکت جمشید نے شجاعت عظیم سے درخواست کی کہ وہ ایئر لائن کوتباہی کے ذمہ دارگھمبیر مسائل سے محفوظ رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل میں سیاسی تقرریاں، بدعنوانی، نااہلی، انجینئرنگ کے شعبہ کی خستہ حالی، دیکھ بھال کے مسائل، ناقابل بھروسہ طیارے، نا عاقبت اندیش ٹھیکے، خدمات کا گرتا ہوا معیار، عدم اعتماد اور پابندی وقت کی کمی، چوری چکاری، معیاری افرادی قوت، تربیت اور گردش کار کی کمی ، عمر رسیدہ بیڑہ، اور مالی لاگت میں انتہائی اضافے کی وجہ بننے والے ڈھیروں قرضے شامل ہیں۔

شوکت جمشید نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وزیر اعظم کے خصوصی معاون پی آئی اے میں موجود تمام خرابیوں کی ذمہ داری ایئر لائن کے ملازمین پر ڈالنے کی روایت کا خاتمہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ”ہم شجاعت عظیم سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ حکومت میں یہ احساس اجاگر کریں گے کہ نجکاری یا ڈاوٴن سائزنگ ایک ایسے وقت میں بہتر ترجیح نہیں ہے جب کہ پی آئی اے کے تقابلی ادارے قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہر اطراف میں اپنے کاروبار کو پھیلانے میں مصروف ہیں۔“

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین