کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ،سرمایہ کاروں کے 75ارب 26کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس332.29پوائنٹس کمی سے26670.60پوائنٹس پر بند ہوا

پیر 27 جنوری 2014 20:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارہ ہفتے کے پہلے روز پیر کو شدید مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی بیک وقت 27000،26900،26800اور 26700کی نفسیاتی حدیں گرگئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں75 ارب 26کروڑ روپے سے زائد کی کمی،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت4.9فیصدکم جبکہ63.59فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

ملک میں امن و امان کی ناگفتہ بہ صورتحال اورکالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے حکومتی پالیسی واضح نہ ہونے کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اورٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 26585پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا ۔تاہم حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام ،توانائی اور الیکٹرک سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اورکے ایس ای 100انڈیکس 26600کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم مندی کاسلسلہ سارادن جاری رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس332.29پوائنٹس کمی سے26670.60پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر423کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے143کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ269کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ11کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں 75ارب26کروڑ12لاکھ64ہزار943روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر65کھرب 48ارب 35کروڑ75لاکھ 28ہزار 69روپے ہوگئی ۔

پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 23کروڑ25ہزار 880شیئرز رہیں جو جمعہ کے مقابلے میں98لاکھ 21ہزار480شیئرز زائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص کے سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت292.64روپے اضافے سے 11418.25روپے ،آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 70.97روپے اضافے سے1490.40روپے پر بند ہوئی ۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت395.00روپے کمی سے 7505.00روپے جبکہ یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت310.00روپے کمی سے9190.00روپے پر بند ہوئی ۔

پیر کو میڈیا ٹائمز لمیٹڈ کی سرگرمیاں 1کروڑ80لاکھ68ہزار500 شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت54 پیسے اضافے سے3.74روپے جبکہ کے ای ایس سی کی سرگرمیاں 1 کروڑ43لاکھ 9ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت9پیسے اضافے سے6.62روپے پر بند ہوئی ۔پیرکو کے ایس ای 30انڈیکس 293.92پوائنٹس کمی سے19307.68پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 687.10پوائنٹس کمی سے 44029.61جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس231.01پوائنٹس کمی سے 20071.39پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر

بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر

پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس و سمارٹ ایکسپو 11مئی کوسعودی عرب میں منعقد ہوگی

پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس و سمارٹ ایکسپو 11مئی کوسعودی عرب میں منعقد ہوگی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد یو بی جی قیادت کا  ایس سی سی آئی کا دورہ

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد یو بی جی قیادت کا ایس سی سی آئی کا دورہ

بی ایف سی کاسرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار،دیگر شہروں میں بھی ایسے سینئر بنائیں گے،چوہدری شافع

بی ایف سی کاسرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار،دیگر شہروں میں بھی ایسے سینئر بنائیں گے،چوہدری شافع

محکمہ تعلیم پنجاب کرغزستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کیلئے تیار ہے، مہر کاشف یونس

محکمہ تعلیم پنجاب کرغزستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کیلئے تیار ہے، مہر کاشف یونس

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی،   سینئر وائس چیئرمین ..

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی، سینئر وائس چیئرمین ..

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ