- Home
- Business
- Business News
- پاکستان کو ایشین ٹائیگربنانے کے لیے ملک سے تعطیلات کلچر میں کمی کرنا ہوگی،کاٹی
پاکستان کو ایشین ٹائیگربنانے کے لیے ملک سے تعطیلات کلچر میں کمی کرنا ہوگی،کاٹی
پیر 24 مارچ 2014 17:29
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) کورنگی ایسوسی ایشن کے صدر سید فرخ مظہر، آل کراچی انڈسٹریل آلائنس کے صدر میاں زاہد حسین، کاٹی کے سینئر نائب صدر حشام اے رزاق اور نائب صدر فرازالرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایشین ٹائیگربنانے کے لیے ملک سے تعطیلات کلچر میں کمی کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کو درپیش مسائل ،توانائی بحران ،امن وامان کی موجودہ صورتحال سمیت بڑہتی ہوئی بے روزگاری، غربت اور مہنگائی کاخاتمہ کرنے اورمعاشی ترقی کوبرپاکرنے کے لیے تعطیلات کے بجائے چائنا ،ملائیشیا،ترکی کورول ماڈل بناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ برآمدی سرگرمیوں کوفروغ دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کامعاشی حب ہے اور کراچی میں امن وامان کے قیام سے پورے ملک پر مثبت اثرات نمورداہونگے۔(جاری ہے)
دوسری جانب پاکستان کے ملنے والے یورپی ممالک سمیت امریکہ اوردیگرریاستوں سے برآمدی آڈرز کی تکمیل میں بھی مشکلات کاسامنا رہاہے جوکہ ملک وقوم دونوں کے لیے نقصان دے ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو GSP پلس کا درجہ ملنے کے سبب برآمدی آرڈر کو بر وقت پورا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہفتہ کے روز کی تعطیل کا خاتمہ ہو تاکہ پروڈکشن میں نمایا ں اضافہ رونما ہو اور آرڈر کی ترسیل کو بر وقت ممکن بنایا جاسکے۔
کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملک میں بڑہتی ہوئی تعطیلات کے باعث یومیہ اجرت کمانے والے مزدورطبقے کو بھی شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا ہے اور فیکٹریوں،کارخانوں میں کام کرنے والے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے اپنے صوبے میں چلے گئے جس سے کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی پذیر ممالک کی فہرست میں شامل ہے اورملک کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنے کے لیے دن رات محنت اورلگن کے ساتھ کام کرناہوگا تاکہ پاکستان سے بے روزگاری اور غربت میں کمی رونما ہوسکے ۔کورنگی ایسوسی ایشن کے صدر سید فرخ مظہر نے کہا کہ پاکستان کے بڑہتے ہوئے درآمدی بل کے پیش نظر ملک میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کوفروغ دینا ہوگا پاکستان میں سستی لیبر اور سازگارماحول سے فائدہ اٹھانے کے لیے بڑہتی ہوئی تعطیلات میں کمی کرناہوگی کیونکہ گزشتہ چند سالوں سے ملک میں جاری خودکش حملوں،ٹارگٹک کلنگ،بھتہ خوری اورتوانائی بحران کے باعث پیداواری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں لہذاحکومت کوچاہیے کہ اب موجودہ صورتحال میں زیادہ سے زیادہ صحت مند اورمعاشی سرگرمیوں کوفروغ دینے کے اقدامات کرے ۔Browse Latest Business News in Urdu
اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
حکومت پنجاب کی جانب سے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کر دیا گیا ،ترجمان
عوامی اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن کو وسعت دی جائے ..
لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار
پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی
سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا سیالکوٹ میں اعوان سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ
وفاقی وزیر برائے اقتصادی اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات، اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..
پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے،ثناء ..
صنعتی مراکز میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار نہیں ہونے دیں گے، جلد نئی پالیسی لارہے ہیں، صوبائی وزیر صنعت
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا
PSX Live Index
Updated: 11:44:01pm | 09-05-2024
Status: Closed | Volume: 674,981,699 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary