حساب کتاب نے کار انداز پاکستان کی گرانٹ کے ذریعے خواتین کی ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت کو فروغ دیا

بدھ 6 جنوری 2021 21:55

حساب کتاب نے کار انداز پاکستان کی گرانٹ کے ذریعے خواتین کی ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت کو فروغ دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) کار انداز پاکستان کی گرانٹ کے تحت حساب کتاب ایپلی کیشن میں خواتین صارفین کو پیش کردہ مالیاتی مصنوعات کی شرح تبادلہ میں 27 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ کار انداز پاکستان، بل اینڈ ملنڈا گیٹس فائونڈیشن کی فنڈنگ سے ڈیجیٹل تجربات کا پروگرام چلا رہا ہے اور اس نے حساب کتاب کو بصیرت پیدا کرنے اور ڈیٹا کے تحت چلنے والے ڈیزائن انٹروینشنز کو استعمال کرنے کے لئے گرانٹ فراہم کی ہے تاکہ خواتین جو اس شعبہ میں خدمات سے محروم رہنا والا طبقہ ہے، کی ڈیجیٹل مالیاتی خدمات (ڈی ایف سی) میں شمولیت کے ساتھ ساتھ اس کی اپنائیت میں اضافہ ہو سکے۔

کارانداز کی معاونت سے حساب کتاب صنفی شمولیت کے ڈیزائن کے ٹیسٹ کے قابل ہوا، خواتین کو متعلقہ ڈی ایف ایس پیش کیں، ہدف بنائے جانے والے مواد کی تشکیل اور خواتین کی جانب سے فروغ پذیر تبدیلیوں کے اثرات کا تعین کرنے میں کامیاب رہا۔

(جاری ہے)

اس سرگرمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین کیلئے کامیابی کی شرح میں 7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ یوزر ایکوزیشن لاگت میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی۔

جامع ڈیزائن اصولوں کو استعمال اور اس کی تفصلی رپورٹ سے سیکھنے کے تجربہ کا تبادلہ کرتے ہوئے حساب کتاب نے اہم ٹولز فراہم کئے جو ڈیجیٹل پروائیڈرز کو ایسی مصنوعات اور خدمات کی تشکیل کو تقویت دیتے ہیں جو خواتین کے لئے زیادہ خوش آئند ہیں اور ان کے لئے آمدن پیدا کرتے ہیں۔ اس پیشرفت پر تبصرہ کرتے ہوئے حساب کتاب کے سربراہ یاسر الیاس نے زور دیا کہ خواتین آبادی کا نسبتا ًچھوٹا حصہ تشکیل دیتی ہیں جو رسمی مالیاتی منظر نامہ کا حصہ ہیں۔

یہ بالآخر خواتین کو وسائل تک کم رسائی کی ترجمانی کرتا ہے اور انہیں اقتصادی شراکت داری سمیت اپنے خاندان کو مدد فراہم کرنے کے حوالے سے معاشرے کا زیادہ پیداواری رکن بننے کی اجازت دیتا ہے۔ حساب کتاب میں ہم چیلنج سے نمٹنا چاہتے تھے اور کار انداز کے تعاون سے ڈیجیٹل تجربہ اس سمت میں اٹھایا جانے والا ایک قدم ہے۔ نتائج خود ہی بولتے ہیں اور مستقبل میں بھی اس اقدام کی مزید ترقی کے راستے کھولیں گے۔

کار انداز کے چیف ڈیجیٹل آفیسر ریحان اختر نے کہا کہ کار انداز کا ڈیجیٹل تجربات کے پروگرام کا اہم ہدف ان تجربات کے ذریعے پاکستان کے تناظر میں سیکھنے اور دیگر ٹیکنالوجی برانڈز کے ساتھ تبادلہ کرنا ہے اس سے خاص طور پر خواتین کے لئے ڈی ایف ایس بنانے میں مدد ملے گی۔ حساب کتاب کے ساتھ اس خصوصی تجربہ سے عام طور پر ڈی ایف ایس کو فروغ دینے سمیت خواتین کی جانب سے ایپ کو اپنانے اور برقرار رکھنے میں مدد ملے گی، اس سے موبائل ایپلی کیشن میں صنفی شمولیت کے ڈیزائن اور تجربہ کے اثرات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

یہ گرانٹ پروگرام کار انداز پاکستان کی جاری سرگرمی کا حصہ ہے اور دلچسپی رکھنے والے ڈی ایف ایس پروائیڈرز جن میں ڈی ایف ایس کے دائرہ میں کام کرنے والے موبائل منی آپریٹرز، فن ٹیک اور اسٹارٹ اپس شامل ہیں، کسی بھی وقت کار انداز کی ویب سائیٹ https://bit.ly/3e4BKIQ. کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی،   برآمدات ..

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی، برآمدات ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے      درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف

وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف

مختلف اقدامات ‘ سرحد چیمبر و اینڈریو شوفر کے مابین اتفاق

مختلف اقدامات ‘ سرحد چیمبر و اینڈریو شوفر کے مابین اتفاق