کراچی اسٹاک ایکسچینج ،کے ایس ای 100ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 29000کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس309.53پوائنٹس اضافے سے29250.54پوائنٹس پر بند ہوا

جمعرات 10 اپریل 2014 20:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری ،جمعرات کو کے ایس ای 100انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 29000پوانٹس کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 29250پوائنٹس بلند ترین سطح پربند ہوا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں مزید61ارب30کروڑروپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت13.21فیصد زائد جبکہ49.87فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

ازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل ،بینکنگ اورسیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس ایک موقع پر 29275پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا۔تاہم پرافٹ ٹیکنگ اور فروخت کے دباوٴ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔

(جاری ہے)

تاہم تیزی کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس309.53پوائنٹس اضافے سے29250.54پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر387کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے193کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ167کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ27کے حصص میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں61ارب30کروڑ22لاکھ 57 ہزار26 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب29ارب64کروڑ32لاکھ 33ہزار286روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو کاروباری سرگرمیاں35کروڑ3لاکھ 67ہزار460شیئرز رہیں جوبدھ کے مقابلے میں4 کروڑ8لاکھ92 ہزار150شیئرززائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت68.87روپے اضافے سے3069.37روپے،نیسلے پاک کے حصص کی قیمت60.00روپے اضافے سے8200.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت150.00روپے کمی سے 9350.00روپے جبکہ آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت47.50روپے کمی سے907.50روپے پر بند ہوئی ۔

جمعرات کولافریج پاکستان کی سرگرمیاں5کروڑ97لاکھ 37ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت72پیسے اضافے سے13.77روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں2کروڑ9لاکھ 39ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت21پیسے اضافے سے23.41روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس187.68پوائنٹس اضافے سے20570.64پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس366.87پوائنٹس اضافے سے47316.66جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس193.06پوائنٹس اضافے سے 21839.62پوائنٹس پر بند ہوا

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ