کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، سرمایہ کاری مالیت میں34ارب78کروڑروپے سے زائدکی کمی ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس155.32پوائنٹس کمی سے29094.13پوائنٹس پر بند ہوا

پیر 14 اپریل 2014 20:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کومندی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس 29200اور 29100پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں34ارب78کروڑروپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت4.59فیصد کم جبکہ40.63فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 29048پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کی گیا تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل ،بینکنگ اور ٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای انڈیکس 29376پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اتارچڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس155.32پوائنٹس کمی سے29094.13پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر379کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے154کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ201کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ24کے حصص میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں34ارب78کروڑ55لاکھ 90 ہزار333 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئیجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر69کھرب99ارب84کروڑ86لاکھ10ہزار444روپے ہوگئی ۔

پیر کو کاروباری سرگرمیاں29کروڑ55لاکھ 73ہزارشیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں1 کروڑ42لاکھ26 ہزار750شیئرزکم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت473.50روپے اضافے سے9943.50روپے،باٹا پاک کے حصص کی قیمت155.00روپے اضافے سے3255.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت270.85روپے کمی سے8686.86روپے جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت190.00روپے کمی سے4115.00روپے پر بند ہوئی ۔

پیر کولافریج پاک کی سرگرمیاں4کروڑ13لاکھ 93ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے اضافے سے13.72روپے اورجہانگیر صدیقی اینڈ کوکی سرگرمیاں4کروڑ7لاکھ 27ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت83پیسے اضافے سے13.20روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس174.79پوائنٹس کمی سے20358.90پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس179.69پوائنٹس کمی سے47046.31جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس91.84پوائنٹس اضافے سے 21765.98پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے،ثناء ..

خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے،ثناء ..

صنعتی مراکز میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار نہیں ہونے دیں گے، جلد نئی پالیسی لارہے ہیں، صوبائی وزیر صنعت

صنعتی مراکز میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار نہیں ہونے دیں گے، جلد نئی پالیسی لارہے ہیں، صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد  72601.82 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..