آئی ایم ایف کا اسٹیٹ بینک کی زیادہ سے زیادہ خودمختاری کے ترمیمی ایکٹ 2014بل پر تحفظات کا اظہار

پیر 21 اپریل 2014 16:58

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زیادہ سے زیادہ خودمختاری کے ترمیمی ایکٹ 2014بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترمیمی ایکٹ 2014 کا بل بین الاقوامی طریقہ کار کے مطابق مکمل خودمختاری فراہم کرنے کیلئے ناکافی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف باضابطہ طور پر یہ معاملہ توسیعی فنڈ کی سہولت ای ایف ایف کے تحت دبئی میں 30 اپریل سے 9 مئی کو ہونے والے 6.78 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکیج کے سہ ماہی جائزے کے دوران پاکستان کے سامنے اٹھائے گا۔

اس دوران دونوں فریقین موجودہ مالی سال کے دوران مالی خسارے کو کم سے کم 4.5 فیصد تک لانے اور اقتصادی ترقی کی بنیاد پر اگلے سال کے بجٹ میں مالیاتی ایڈجسٹمنٹ کے درست اہداف کو حتمی صورت دیں گے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پاکستان میں آئی ایم ایف کے مشن کے سربراہ جیفری فرینک نے بتایا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترمیمی ایکٹ ارسال کیا تھا، جس میں اسے کچھ تحفظات ہیں، اور ایک مرتبہ یہ کیپٹل مارکیٹ اور مالیاتی اور قانونی ماہرین کے سامنے رکھ دیا جائے تو اس پر نظرثانی کیلئے کہا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے مالیاتی اور کیپٹل ڈویژن نے اس نئے قانون کا جائزہ لیا تھا، اس لیے کہ وسط مدتی مقاصد کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی خودمختاری میں اضافہ نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ای ایف ایف پروگرام کے تحت آپریشنل کی مکمل آزادی کے ذریعے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی خودمختاری کو مضبوط بنانے کی پابند ہے، تاکہ مضبوط داخلی کنٹرول سمیت قیمتوں میں استحکام اور بہتر اسلوبِ حکمرانی کے ڈھانچے کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔

آئی ایم ایف کے حالیہ حفاظتی جائزہ مشن کے نتائج کے خطوط پر درکار ترامیم میں اسٹیٹ بینک کو زرمبادلہ کے ذخائر کا تنہا مالک اور مینیجر بنانا، حکومتی نمائندوں کا بینک کے بورڈ سے اخراج، ایسی شقوں کا خاتمہ جو حکومت کو اسٹیٹ بینک کی سرگرمیوں میں براہِ راست اختیار دیتی ہیں۔اس کے علاوہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ کے اراکین کو شخصی اور مالیاتی خودمختاری کو مضبوط بنایا جائے۔

مذکورہ بل مانیٹری پالیسی پر ایک قانونی کمیٹی کی تجویز دیتا ہے، جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر اور بارہ ڈائریکٹرز پر مشتمل ہوگی، جو مرکزی بینک کو آزادانہ طریقے سے اپنے افعال انجام دینے کی اجازت دے گی۔اس کی شقیں اسٹیٹ بینک کو یہ بھی اجازت دیں گی کہ وہ مرکزی بینک کے ایک ذیلی ادارے کے طور پر ڈیپازیٹرز کا پروٹیکشن فنڈ قائم کرے۔واضح رہے کہ مذکورہ بل رواں مہینے کی ابتدا میں قومی اسمبلی میں پیش کیاتھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی