حکومت کی آئی ٹی اور کاروباری شعبہ کے فروغ کے لیے کوششیں معیشت کے لیے اچھا شگون ،میاں طارق مصبا

بدھ 24 فروری 2021 22:02

حکومت کی آئی ٹی اور کاروباری شعبہ کے فروغ کے لیے کوششیں معیشت کے لیے اچھا شگون ،میاں طارق مصبا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2021ء) حکومت کی جانب سے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کاروباری شعبہ کے فروغ کے لیے کوششیں کرنا معیشت کے لیے اچھا شگون ہے مگر سیلولر کمپنیوں کی مایوس کن سروس راستے میں رکاوٹ بن رہی ہے، حکومت اس صورتحال کا فوری نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدرمیاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چودھری نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر سلمان بیگ سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کاروباری شعبے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے موبائل فون ناگزیر بن چکا ہے مگربالخصوص سیلولر کمپنیوں کی مایوس کن کارکردگی کاروباری برادری کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نہ صرف مارکیٹوں بلکہ شاہ جمال، شادمان، گلبرگ اور ڈی ایچ اے سمیت شہر کے دیگر حصوں میں یا تو موبائل سگنلز آتے ہیں نہیں یا پھر ان کی کوالٹی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے، لاہور چیمبر میں سیلولر کمپنیوں کے نمائندگان کو بلاکر خدمات کا معیار درست کرنے کی درخواست کی گئی، انہوں نے سروس کوالٹی بہتر کرنے کا وعدہ کیا مگر تاحال اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ سیلولر کمپنیاں اپنے صارفین سے چارجز فور جی کے وصول کررہی ہیں مگر خدمات کا معیار ٹوجی سے بھی کم ہے، اگر صارفین کو خدمات مہیا نہیں کی جاسکتیں تو پھر نئے کنکشنز کی فراہمی پر پابندی عائد کردے۔ انہوں نے پی ٹی اے پر زور دیا کہ وہ خدمات کا معیار یقینی نہ بنانے والی کمپنیوں کو نوٹسز جاری کرے۔ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سلمان بیگ نے کہا کہ اتھارٹی سیلولر کمپنیوں کو نئی کنکشنز کی فراہمی سے نہیں روک سکتی ، البتہ خدمات کا معیار یقینی بنانے کے لیے کوششیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتھارٹی نے ایمپلی فائرز بھی ہٹوا دئیے ہیں چنانچہ اب سیلولر کمپنیوں کے پاس غیرتسلی بخش سروس کوالٹی کا جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنیاں مختلف سائٹس پر 80موبائل ٹاورز نصب کررہی ہیں۔ انہو ں نے لاہور چیمبر کو یقین دہانی کرائی کہ سیلولرکمپنیوں کی سروس کوالٹی بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گی

Browse Latest Business News in Urdu

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی

جاب سنٹرزکے قیام سے بیروزگار افراد کو ان کے ہنر کے مطابق نوکریاں مل سکیں گی،صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس

جاب سنٹرزکے قیام سے بیروزگار افراد کو ان کے ہنر کے مطابق نوکریاں مل سکیں گی،صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے   درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی