حکومت نے ان لینڈ فریٹ سبسڈی میں 4روپے فی کلو اضافہ نہ کیا تو ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد نہیں ہو سکے گی ‘ شوگر ملز ایسوسی ایشن

منگل 29 اپریل 2014 15:58

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء )پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ان لینڈ فریٹ سبسڈی میں 4روپے فی کلو فوری اضافہ نہ کیا تو ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد نہیں ہو سکے گی جسکے باعث کسانوں کو انکی فصل کی مد میں 15سے 20ارب کی ادائیگیاں کرنا بھی ممکن نہیں ہوگا ، بھارت نے اپنے کسانوں کو ادائیگیاں ممکن بنانے کے لئے شوگر انڈسٹری کو 6600کروڑ روپے بلا سود قرضے مہیا کئے ہیں پاکستانی حکومت بھی شوگر انڈسٹری کو اسی طرز پر قرض فراہم کرے ،ملک میں چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں اس لئے رمضان المبارک میں چینی کی قیمتیں بڑھنے کا کوئی امکان نہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے ریاض کیانی اور سابق چیئرمین جاوید کیانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں ہمارا بھارت ، برازیل اور تھائی لینڈ سے مقابلہ ہے ۔ ہمارا ہمسایہ ملک عالمی منڈی میں چینی برآمد کرنے کیلئے اپنی شوگر ملوں کو 54ڈالر فی ٹن کی برآمدی ریبیٹ سبسڈی دے رہا ہے ہے اور موجودہ حالات میں ہماری انڈسٹری مقابلہ کرنے سے قاصر ہے ۔

حکومت نے اس سے قبل بھی چینی برآمد کرنے کی مد میں ایس آر او77جاری کیا تھا جسکی مد میں ابھی تک 2ارب 10کروڑ کی ادائیگیاں نہیں جسکی وجہ سے ہم آگے کسانوں کو انکی فصل کی رقم ادا نہیں کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت بھی کسانوں کے 15سے 20ارب روپے ادا کرنے ہیں اگر حکومت نے چینی کے فاضل ذخائر برآمد کرنے کیلئے سبسڈی نہ دی تو کسانوں کو ادائیگیاں نہیں ہوسکیں گی جس سے انڈسٹری بھی بحران کا شکار ہو جائے گی ۔

امسال ملک بھر میں شوگر انڈسٹری نے 219ارب روپے کی ادائیگیاں کی ہیں جس میں پنجاب میں134ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں ۔ ضلعی انتظامیہ کا دباؤ ہے کہ اگر دو مئی تک کسانوں کو بقایا جات کی ادائیگیاں نہ کی گئی تو شوگر ملوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت ہماری گزارشات کی منظوری تک ضلعی حکومتوں کو اس سے باز رہنے کے احکامات جاری کرے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹی سی پی کو تجویز دی ہے کہ پانچ لاکھ ٹن چینی کا بفر سٹاک رکھے تاکہ چینی کی موجودہ قیمت میں استحکام آسکے اور اگلے سیزن میں ممکنہ کمی کی صورت میں چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے استعمال کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پنجاب میں دو سے تین شوگر ملیں فروخت ہو چکی ہیں اور گھمبیر حالات کی وجہ سے دو سے تین مزید فروخت کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بگاس سے 56میگاواٹ میں سے 26میگا واٹ بجلی آئندہ ایک دو روز تک نیشنل گرڈ سسٹم میں شامل ہو جائے گی جبکہ باقی بجلی جون کے آخر تک سسٹم میں شامل کر دی جائیگی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب