پنجاب حکومت نے ٹیکس آمدن بڑھانے کا منصوبہ بنا لیا،پانچ مرلہ گھروں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ،کاٹن فیس اور موٹر ٹوکن ٹیکس بڑھانے کی بھی سفارش ،موٹر سائیکل کو ٹریفک سگنل توڑنے کا جرمانہ بڑھا کر 300 ،کار کا جرمانہ بڑھا کر 800 روپے کرنے کی تجویز

منگل 27 مئی 2014 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2014ء) پنجاب حکومت نے ٹیکس آمدن بڑھانے کا منصوبہ بنا لیا،پانچ مرلہ گھروں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دے دی گئی جبکہ کاٹن فیس اور موٹر ٹوکن ٹیکس بڑھانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔مجوزہ ٹیکس اضافے کی دستاویز کے مطابق پانچ مرلہ گھروں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بی کیٹیگری کے علاقے میں پانچ مرلہ کے تمام جبکہ سی اور اس سے کم کیٹیگری کے علاقوں میں کرائے پر دیئے گئے پانچ مرلہ کے گھر سے ٹیکس لیا جائے گا جبکہ اے کیٹیگری سے پہلے ہی ٹیکس لیا جا رہا ہے۔

کاٹن فیس 10 پیسہ سے بڑھا کر 20 پیسہ فی کلو کرنے کی تجویز ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بڑھانے کی تجویز کے مطابق 1001 سے 1300 سی سی تک کا ٹیکس 1800 سے بڑھا کر 2200 روپے سالانہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

2000 سی سی تک کی گاڑی کا ٹیکس 4500 سے 6000 سالانہ کیا جائے گا تاہم ایک ہزار سی سی تک کا لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس بدستور 10 ہزار روپے ہو گا۔ موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس 150 سے بڑھا کر 200 روپے اور رجسٹریشن فیس 1200 سے بڑھا کر 2000 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ موٹر سائیکل کو ٹریفک سگنل توڑنے کا جرمانہ 200 سے بڑھا کر 300 روپے کرنے اور کار کا ٹریفک سگنل توڑنے کا جرمانہ 500 سے بڑھا کر 800 روپے کرنے کی تجویز ہے۔ بجٹ سے پہلے مجوزہ ٹیکس اضافے کی منظوری صوبائی کابینہ سے لی جائیگی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..