پاکستانی آم اعلیٰ معیار، ذائقہ اور غذائیت کی وجہ سے خاص اہمیت کا حامل ہے

جمعرات 29 مئی 2014 16:27

پاکستانی آم اعلیٰ معیار، ذائقہ اور غذائیت کی وجہ سے خاص اہمیت کا حامل ہے

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مئی 2014ء)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کہاہے کہ پاکستانی آم اعلیٰ معیار، ذائقہ اور غذائیت کی وجہ سے خاص اہمیت کا حامل ہے ، پھل کی مکھی کے حملہ کے باعث آم کا معیار برُی طرح متاثر ہوتا ہے۔ پھل کی مکھی گھریلو مکھی سے جسامت میں ذرا بڑی ہوتی ہے۔ بالغ مکھی کی رنگت سرخی مائل بھوری، پر شفاف، ٹانگوں کا رنگ زرد اور ڈھڑ پر پیلے رنگ کی لمبی دھاریاں ہوتی ہیں جبکہ مادہ مکھی پھل کے اندر ڈنگ کے ذریعے انڈے دیتی ہے جن سے نکلنے والی چھوٹی سنڈیاں پھل کو اندر سے کھا کر نقصان پہنچاتی ہیں جس سے پھل کا معیار برُی طرح متاثر ہوتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پھل کی مکھی کے انسداد کے لئے متاثرہ گرے ہوئے پھل کو ہفتہ میں دو بار اکٹھا کرکے زمین میں ڈیڑھ تا دو فٹ گہرا دبا دیں یا باغ سے باہر صاف پختہ جگہ پر دھوپ میں پھیلا دیں تاکہ پھل میں موجود سنڈیاں تلف ہوجائیں اور پھل کی مکھی کی افزائش نسل کو روکا جاسکے۔

(جاری ہے)

متاثرہ درختوں کے نیچے ہلکی گوڈی کریں تاکہ مکھی کا پیوپا سورج کی روشنی یا طفیلی / شکاری کیڑوں کے ذریعے تلف ہوجائیں۔

مادہ مکھی کے تدا رک کے لئے پروٹین ہائیڈرولائیزیٹ کا استعمال محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے کریں۔ آم کے باغبان پٹ سن کی بوریوں کو شیرے میں بھگو کر ان کے اوپر تھوڑی مقدار میں ٹرائی کلورفان کا دھوڑا کریں اور ان کو باغ میں سایہ دار جگہوں پر رکھیں تاکہ پھل کی مکھی کا تدارک ہوسکے۔ آم کے باغات میں پھل کی مکھی کے کنٹرول کے لئے اس کے دیگر میزبان پودوں مثلاً ترشاوہ پھلوں، امرود، بیر، پپیتا، بینگن، بیل والی سبزیوں اور جڑی بوٹیوں پر بھی پھل کی مکھی کا تدارک یقینی بنائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز