سرحد چیمبر اور ایس ای ای ڈی پروگرام کے درمیان کاروباری طبقہ کے مسائل کو دور کرنے کیلئے اور اقدامات اٹھانے پر اتفاق

ہفتہ 17 اپریل 2021 21:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سسٹینبل انرجی اینڈ اکنامک ڈویلپمنٹ ( ایس ای ای ڈی ) پروگرام کے درمیان خوشگوار کاروباری ماحول کی فراہمی اور کاروباری طبقہ کے مسائل کو دور کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں اور اقدامات اٹھانے پر اتفاق رائے ہوا ہے ۔ دونوں اداروں کے درمیان تعاون کا بنیادی مقصد سرحد چیمبر میں قائم ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سیل کو مزید جدید خطوط پر استوار کرنے سمیت حکومت اوربزنس کمیونٹی کے درمیان روابط کو مستحکم کرنا ہے ۔

یہ اتفاق رائے گذشتہ روز سرحد چیمبر کے صدر شیر باز بلور اور ایس ای ای ڈی اسٹیٹجک پلاننگ کے ایڈوائزر عمر مختیار خان کے درمیان چیمبر ہائوس میں ملاقات کے دوران ہوا۔ ملاقات کے دوران سرحد چیمبر کی جانب سے تیارکردہ سفارشات / تجاویز پر تفصیلاً بات چیت کی گئی جس کے مطابق ایک مربوط پلیٹ فارم کے تحت پبلک پرائیویٹ مکالمہ کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

سرحد چیمبر کی سفارشات کے مطابق حکومت اور بزنس کمیونٹی کے درمیان تعلقات کو مربوط انداز میں استوار کرنا اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے حکومتی سطح پر مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھانا ہے اور تاجر برادری کے مفاد ات کا تحفظ کرکے ایک بزنس فرینڈلی فضاء کو پیداکرنے سمیت چیمبر کے ممبران کو اسٹیٹجک لیول کے کاروباری فیصلوں کے بارے میں آگاہی ،ْ معلومات اور دیگر تعاون فراہم کرے گا ۔

اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدر شیر باز بلور نے این جی اوز کے تعاون سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ پر زور دیا ہے اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حکومتی سطح پر اجاگر کرنے اور دیر پا پائیدار حل کے لئے اپنے بھرپور عزم کا اعادہ کیا ہے۔ سرحد چیمبر کے صدر شیر باز بلور نے ایس ای ای ڈی کی جانب سے تعاون اور اتفاق رائے بھرپور شکریہ اد ا کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب