نئی ٹیکسٹائل پالیسی کے تحت ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر و ایکسپورٹرز کو 80 ارب روپے کی مراعات فراہم کی جائیں گی‘وفاقی وزیر ٹیکسٹائل عباس خان آفریدی

ہفتہ 14 جون 2014 17:27

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء)وفاقی وزیر ٹیکسٹائل انڈسٹری عباس خان آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل پالیسی 2014-15 کے تحت ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر اور ایکسپورٹرز کو 80 ارب روپے کی مراعات اور سہولتیں فراہم کریں گے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کے وفد سے مشاورتی ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل پالیسی پر عمل پیرا ہو نے سے سالانہ 2 ارب ڈالر کی برآمدات بڑھ جائیں گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن نے کہا کہ سیڈ ایکٹ 1976 میں ترامیم آخری مراحل میں ہیں جس کے بعد کپاس کی پیدا وار میں 30 فیصد اضافہ ہوگا۔ ٹی سی پی کو دوسرے خریدار کے طور پر مارکیٹ میں لانے کے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور کھل (سیڈ ا?ئیل کیک) پر 5 فیصد سیلز ٹیکس کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ پی سی جی اے کی سفارشات کو کاٹن پالیسی 2014-19 کا حصہ بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی سی جی اے کے چیئرمین مختار بلوچ نے وفاقی وزرا کو بتایا کہ ٹی سی پی کی طرف سے کاٹن خریداری کی صورت میں کپاس کے نرخوں میں استحکام پیدا ہو گا۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے کاٹن کی امپورٹ پر سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کے نفاذ کا خیر مقدم کر تے ہوئے اسے پاکستان کے کسانوں کے حق میں مفید فیصلہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ حکومت گندم کی طرح کپاس کی بھی امدادی قیمت مقرر کر تے ہوئے کاٹن کنٹرول ایکٹ پر عمل در آمد کو یقینی بنائے۔

انہوں نے حکومت کی طرف سے تحقیق و ریسرچ کے لیے 40 سائنسدانوں کی خدمات حاصل کر نے کو مثبت فیصلہ قرار اور کہا کہ ویلیو ایڈڈ سیکٹر کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہو نے کے ساتھ ساتھ ملک کی انڈسٹری بھی چلے گی اور روز گار کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی