توانائی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت مہنگے درآمدی ذرائع پر انحصار کم کر کے مقامی ذرائع کے استعمال کیلئے فاسٹ ٹریک پر کام کر رہی ہے‘وزیر خزانہ اسحاق ڈار

ہفتہ 14 جون 2014 17:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ توانائی موجودہ حکومت کی بڑی ترجیحات میں سے ایک ہے، حکومت درآمدی اور مہنگے ذرائع پر انحصار کم کر کے مقامی ذرائع کے استعمال کے لئے فاسٹ ٹریک پر کام کر رہی ہے ،جبکہ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزیر خزانہ کو یقین دھانی کرائی ہے کہ پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی بقیہ رقم جلد دے دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون اور اقتصادی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے عالمی بینک بورڈ اجلاس کے دوران داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر امریکی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے کہا کہ توانائی موجودہ حکومت کی بڑی ترجیحات میں سے ایک ہے۔

حکومت درآمدی اور مہنگے ذرائع پر انحصار کم کر کے مقامی ذرائع کے استعمال کے لئے فاسٹ ٹریک پر کام کر رہی ہے۔ وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کے ساتھ کاسا 1000 پاور ٹرانسمیشن پراجیکٹ اور دیامیر بھاشا ڈیم سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو جاری رکھے گا اور خطے میں امن اور استحکام کے لئے کام کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں موجودہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ امریکی سفیر نے وزیر خزانہ کو یقین دھانی کرائی کہ پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی بقیہ رقم جلد دے دی جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی