ایس ای سی پی نے انضباطی قواعد کی خلاف ورزی پر نیشنل ایسٹ منیجمنٹ کمپنی کا ایسٹ منیجمنٹ لائسنس معطل کردیا

ہفتہ 14 جون 2014 20:24

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) سیکورٹیز ایکس چینج آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے انضباطی قواعد کی خلاف ورزی پر نیشنل ایسٹ منیجمنٹ کمپنی کا ایسٹ منیجمنٹ لائسنس معطل کردیا ہے ۔جبکہ کمپنی پر 10لاکھ روپے اور کمپنی کے ہر ڈائریکٹر پر 1لاکھ 50ہزار روپے کا الگ الگ جرمانے بھی عائد کیا ہے ۔ایس ای سی پی ترجمان کے مطابق نیشنل ایسٹ منیجمنٹ کمپنی اس وقت ایک ارب 81کروڑ روپے اور 11کروڑ 50لاکھ روپے مالیت کے دو مختلف فنڈز پر کاروبار کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کی جانب سے کئی بار نوٹس جاری کرنے کے باوجود نیشنل ایسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ڈائریکٹرز نہ تو کمپنی کا کل وقتی چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کرسکے اور نہ ہی دیگر قواعد کو پورا کیا گیا ۔ترجمان نے کہا کہ نوٹسز کے اجراء اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ایس ای سی پی اس نتیجے پر پہنچا کہ نیشنل ایسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ڈائریکٹرز نے جان بوجھ کر قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ،جس پر کمپنی پر سرمایہ کاری کرنے والے صارفین کے تحفظ کے پیش نظر ایس ای سی پی کا کمپنی کا ایسٹ منیجمنٹ لائسنس معطل کردیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ کمپنی ایسٹ منیجمنٹ کا کنٹرول کسی دوسری منیجمنٹ کمپنی کے حوالے کرنے کے انتظامات کرے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی