انٹیل کی جانب سے پاکستان میں تعلیم میں تبدیلی کے لئے انٹیل ایجوکیشن سلوشن ورکشاپ کا انعقاد

منگل 24 جون 2014 21:11

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جون 2014ء) انٹیل کی جانب سے پاکستان میں وائپر ٹیکنالوجی کے اشتراک سے انٹیل ایجوکیشن سلوشن ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور کے مختلف پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر کے اداروں کے نمائندوں کو انٹیل کلاس میٹ پی سی پر بر یفنگ دی گئی۔نمائندگان کو کلاس روم آن ویلز (COW) کے طریقہ کار کے ذریعے بریف کیا گیا۔یہ ایک کارٹ پر تیار کی گئی مکمل لیب ہوتی ہے جس کا اپنا پاور بیک اَپ ہوتا ہے۔

تمام سسٹم آپس میں کنکٹ ہوتے ہیں جس سے سیکھنے کا عمل تفریح بن جاتا ہے اور ٹیچر کو طلبہ کے سسٹم پر پورا کنٹرول حاصل ہوتا ہے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے انٹیل پاکستان کے کنٹری منیجر نوید سراج نے کہا، ”انٹیل پاکستان میں نظام تعلیم میں منظم تبدیلی، موثر پالیسی اور کلاس روم میں تعلیمی معیار کی تبدیلی کی حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انٹیل لرننگ سیریز کبھی بھی، کہیں بھی لرننگ کو آسان بناتی ہے۔

“انٹیل ایجوکیشن سلوشن میں بھر پور خصوصیات کا حامل ایسا سسٹم اور سافٹ وئیر ایپلیکیشنز شامل ہیں جوتحقیق کے ذریعے سیکھنے کے عمل کو آسان بناتی ہیں۔ان سلوشنز سے اساتذہ کو اپنے کلاس رومز کو بہتر طور پر مینج کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ٹیکنیکل اسٹاف تیزی سے پھیلتے ہوئے انفرا اسٹرکچر کو مینج کر کے طلبہ کو مکمل طور پر محفوظ کر سکتے ہیں۔

وائپر ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر ، فیصل شیخ نے کہا، ” کلاس روم آن ویلز (COW) کا انوکھا طریقہ کار پاکستان بھر کے 450پرائیوٹ اور پبلک اسکولوں میں متعارف کروایا جا چکا ہے۔یہ مکمل سلوشن ہے جس سے سیکھنے کا عمل تفریح بن جاتا ہے اور ٹیچر کوبہتر انداز میں سکھانے کا موقع ملتا ہے۔تاہم اس کا اصل فائدہ اس نظام کا کم لاگت ہونا ہے۔ اس کیلئے آپ کو بڑے ائیر کنڈیشنڈ کمروں کی ضرورت نہیں ہوتی، پوری لیب کا سامان ایک کارٹ میں پیک ہوتا ہے۔

“نظام تعلیم میں مناسب تبدیلی سے ملکوں کے طلبہ میں مسابقتی صلاحیتیں بڑھ سکتی ہیں، ان کو بہتر ملازمتیں مل سکتی ہیں، یہ لوگ معاشی بہتری میں اور معاشرتی رابطوں میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔مقامی حکومتوں کے ساتھ تحقیق اور کام کر کے انٹیل ممالک کے لئے مربوط اور بہتر نظام تعلیم کے حصول میں مدد فراہم کر رہا ہے۔گذشتہ ایک دہائی میں انٹیل نے 70سے زائد ممالک میں تعلیمی اور سیکھنے کے ماحول میں بہتری کے لئے ایک بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ اپنے ملازمین کے 3ملین سے زائد والنٹیئر گھنٹوں کی سرمایہ کاری بھی کی گئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان