رمضان کیلئے سی این جی ا سٹیشنز کو روزانہ 12گھنٹے گیس فراہم کی جائے‘ غیاث عبداللہ پراچہ

بدھ 25 جون 2014 19:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ رمضان المباک کے دوران عوام کی شہولت کیلئے سی این جی سٹیشنز کیلئے گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈول تبدیل کیا جائے کیونکہ روزہ دار ایندھن کے حصول کیلئے گھنٹوں قطاروں میں کھڑے نہیں ہو سکتے، دریاؤں میں پانی آنے سے پن بجلی کی پیداوار بڑھ گئی ہے اسلئے وزارت پٹرولیم اپنے وعدے کے مطابق ہفتہ میں پانچ روز صبح پانچ سے شام پانچ تک بارہ گھنٹے کیلئے سی این جی سٹیشن کھولنے کا اعلان کرے،تمام شعبے ہفتے میں سات دن چل رہے ہیں جبکہ سی این جی سیکٹر کو ہفتے میں صرف دو دن کام کی اجازت ہے جس سے لاکھوں افراد کوروزگار اور کروڑوں کو سستی ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والی صنعت تباہ ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں غیاث پراچہ نے کہا کہ رمضان سے قبل ہی مہنگائی میں اضافہ ہو گیا ہے اسلئے عوام کو ریلیف دینے کیلئے سی این جی کی روزانہ فراہمی یقینی بنائی جائے۔ حکومت تمام ٹیکس، بجلی کے بل اور اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے سی این جی کی نئی قیمت کا اعلان کرے وزنہ یکم جولائی سے کاروبار مشکل ہو جائے گا جس سے بڑی تعداد میں سی این جی سٹیشن بند ہو جائینگے جس سے بے روزگار اور عوام کے مسائل میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے ٹیکس ، مہنگی بجلی اورجی آئی ڈی سی میں اضافہ کے باوجود سی این جی پٹرول کے مقابلہ میں کافی سستی رہے گی جس سے عوام کو سہولت اورآئل امپورٹ بل وماحولیاتی آلودگی میں کمی رہے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب