کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں56ارب47کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

پیر 30 جون 2014 19:57

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء ) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 2900,29400اور 29600کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں56ارب47کروڑ روپے سے زائدکااضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت7.10فیصدزائد جبکہ42.29 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 29329پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز، سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،گیس اور آئل سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ میں زبردستی تیزی دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس308.77پوائنٹس اضافے سے29652.53پوائنس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 331کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے140 کمپنیوں حصص کے بھاوٴ میں اضافہ،168کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں56ارب47 کروڑ85 لاکھ644 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب22ارب69کروڑ22لاکھ 60 ہزار48 روپے ہوگئی۔

پیر کو کاروباری سرگرمیاں15کروڑ65لاکھ 68ہزار930شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں1کروڑ3لاکھ82ہزار140 شیئرززائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت130.62روپے اضافے سے4450.00 روپے،رفحان میظ کے حصص کی قیمت125.09روپے اضافے سے11799.99روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پاک ٹوبیکو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت66.46روپے کمی سے1265.00روپے جبکہ آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت37.75روپے کمی سے860.00روپے پر بند ہوئی ۔

پیر کوعارف حبیب گروپ کی سرگرمیاں1کروڑ60لاکھ49ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت71پیسے اضافے سے 27.84 جبکہ سوئی سدرن گیس کی سرگرمیاں1کروڑ49لاکھ16ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت1روپے 17پیسے اضافے سے36.66روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30 انڈیکس262.16پوائنٹس اضافے سے20415.95پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس789.57پوائنٹس اضافے سے47686.55جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس176.65پوائنٹس اضافے سے 21973.16پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..