کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں19ارب87کروڑ روپے سے زائدکی کمی

بدھ 2 جولائی 2014 19:04

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء ) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو اتارچڑھاوٴ کے بعدمحدودپیمانے پر مندی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس 29700کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں19ارب87کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت46.08فیصدزائد جبکہ47.14 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز، سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام،گیس اورٹیکسٹائل سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران کے ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 29799پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا اور تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس24.78پوائنٹس کمی سے296767.80پوائنس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 333کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے149 کمپنیوں حصص کے بھاوٴ میں اضافہ،157کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ27کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں19ارب87 کروڑ82 لاکھ35ہزار566 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر70کھرب17ارب71کروڑ57لاکھ 47 ہزار550 روپے ہوگئی۔

بدھ کو کو کاروباری سرگرمیاں13کروڑ25لاکھ 39ہزار840شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں4کروڑ18لاکھ12ہزار350 شیئرززائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے شیزان انٹرنیشنل کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت21.60روپے اضافے سے921.60 روپے،پاک انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت13.00روپے اضافے سے299.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولوکے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت50.78روپے کمی سے1740.00روپے جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت41.39روپے کمی سے1223.61روپے پر بند ہوئی بدھ کوپی ٹی سی ایل کی سرگرمیاں2کروڑ30لاکھ74ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت75پیسے اضافے سے 26.01 جبکہ ٹیلی کار ڈ لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ20لاکھ5ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت15پیسے اضافے سے4.20روپے ہوگئی ۔

کے ایس ای 30 انڈیکس1.75پوائنٹس اضافے سے20470.83پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس10.23پوائنٹس کمی سے47849.57جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس62.20پوائنٹس کمی سے 21958.04پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..