کینیاریونیو اتھارٹی کی جانب سے درآمدات پر ڈیوٹی میں اضافے کے باعث پاکستانی چاول کی برآمدات خطرات سے دوچارہوگئی

پیر 7 جولائی 2014 19:37

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) کینیاریونیو اتھارٹی کی جانب سے ایک بارپھر پاکستانی چاول کی درآمدات پر ڈیوٹی میں اضافے کے باعث 15کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے پاکستانی چاول کی برآمدات خطرات سے دوچارہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق کینیا ریونیو اتھارٹی کی جانب سے پاکستانی اری 6 چاول کی درآمدات پرعائد ڈیوٹی کو 35فیصد سے بڑھاکر 60فیصد کردینے سے پاکستانی چاول کی برآمدات خطرات سے دوچارہوگئی ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے نیروبی( کینیا )میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رفیع الزمان صدیقی کو کینیا ریونیواتھارٹی کی جانب سے موجودہ اقدام اٹھانے کی تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے اور ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان،وزارت تجارت سمیت اعلی حکومتی عہدیداران سے فوری طورپر چاول کی برآمدات میں حائل ہونے والی رکاوٹوں کو دورکرنے کی درخواست بھی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان اور کینیا کے مابین معاہدے کے مطابق پاکستانی چاول پر عائد ڈیوٹی میں اضافہ پرعمل درآمد کرنے سے قبل آگاہ کرنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان میں کروڑوں ڈالر مالیت کی چائے کینیا سے درآمد کی جاتی ہے جبکہ پاکستان سے گزشتہ مالی سال یکم جولائی 2013 تا 30جون 2014 تک پندرہ کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کا چارلاکھ 25ہزار ٹن اری 6چاول برآمدکیا گیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ کینیاکوپاکستانی چاول اری 6 برآمدکرنے والے چند بڑے برآمدکنندگان نے حکام اعلیٰ اور ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی سے فوری طورپر کینیا ریونیو اتھارٹی کے موجودہ اقدام سے ہونے والے نقصانا ت سے آگاہ کردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر چاول کی برآمدات پر لاحق خطرات کو دورکرنے کے اقدامات کرے تاکہ چاول کی برآمدات میں اضافہ کیا جاسکے اور ملک کو خطیر ذرمبادلہ حاصل ہوسکے ۔

ذرائع کے مطابق کینیا ریونیو اتھارٹی کی جانب سے پاکستانی اری 6 چاول کی درآمدپر فی میٹرک ٹن دوسو ڈالر ڈیوٹی پر چاول کے برآمدکنندگان کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں اور ہزاروں چاول کے کنٹینرز (بمباسا) پورٹ پر روک لیے گئے ہیں جسے چاول کے برآمدکنندگان کولاکھوں ڈالر نقصان کے خدشات پیدا ہوچکے ہیں واضح رہے کہ چاول کے برآمدکنندگان نے وزیراعظم پاکستان ،وفاقی وزیر تجارت سے وفاقی بجٹ سے قبل ڈالر کی قیمتوں میں اتارچڑھاو کے باعث چاول کے برآمدکنندگان کو پانچ ارب روپے سے زائد نقصان کاازالہ کرنے اور چاول کے برآمدکنندگان کے لیے اسپیشل ریلیف کامطالبہ بھی کیا تھا جسکے بعد ایکبارپھر چاول کے برآمدکنندگان کے بڑے پیمانے پرکنٹینرز کینیا کے پورٹ بمباسا پر اچانک ڈیوٹی میں اضافے کے باعث پھنس چکے ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب