کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں5ارب82کروڑ روپے سے زائدکی کمی

بدھ 9 جولائی 2014 20:06

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوبھی اتارچڑھاوٴ کے بعد معمولی مندی رہی تاہم کے ایس ای 100انڈیکس 29400کی نفسیاتی حدپر مستحکم رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں5ارب82کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت۔35.77فیصد کم جبکہ59.61 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز، سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،پیٹرولیم اور سیمنٹ سیکٹر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران کے ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 29524پوانٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم بعد ازاں فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس20.28پوائنٹس کمی سے29477.29پوائنس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر312کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے98 کمپنیوں حصص کے بھاوٴ میں اضافہ،186کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ28کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں5ارب82 کروڑ1لاکھ9ہزار908 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر69کھرب37ارب68کروڑ62لاکھ 3 ہزار666 روپے ہوگئی۔

بدھ کو کاروباری سرگرمیاں3کروڑ86لاکھ 63ہزار410شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں2کروڑ15لاکھ36ہزار440 شیئرزکم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت200.00روپے اضافے سے8050.00 روپے،پاک سروسز کے حصص کی قیمت22.89روپے اضافے سے514.25روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی صنوفائی ایونٹس کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت39.56روپے کمی سے815.40روپے جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت19.00روپے کمی سے1180.00روپے پر بند ہوئی۔

بدھ کوکے الیکٹرک کی سرگرمیاں3کروڑ 12لاکھ500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے کمی سے 8.17 جبکہ لافریج پاک کی سرگرمیاں2کروڑ 86لاکھ5ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت22پیسے کمی سے16.08روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30 انڈیکس9.97پوائنٹس کمی سے20378.02پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس97.01پوائنٹس کمی سے47600.91جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس18.35پوائنٹس کمی سے 21707.19پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زیرگردش کرنسی  کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر  1.7 فیصد کی کمی

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.7 فیصد کی کمی

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی،   برآمدات ..

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی، برآمدات ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے      درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف

وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف