آئی ایم سی نے کرولا کا نیا ماڈل متعارف کرادیا

منگل 15 جولائی 2014 19:52

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء)ٹیوٹا اور ڈائی ہاتسو گاڑیاں بنانے والی اور اس کی ڈسٹری بیوٹر، انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ( آئی ایم سی) نے ٹیوٹا کرولا کے نئے ماڈل کی کسٹمر آرڈر کی وصولی 16 جولائی سے شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔کرولا الٹس گرینڈے، کرولا کی گیارویں جنریشن ہے جو خوبصورتی اور امتیاز کے امتزاج کیلئے مکمل طور پر دوبارہ ڈیزائن کی گئی ہے۔

گاڑی کا بیرونی ڈیزائن جدید خصوصیات کا حامل ہے۔اس کا نیا ڈیزائن زیادہ رفتار کا حامل اور ہوا کے دباؤ کو کم رکھتا ہے۔ گاڑی کا فرنٹ اور پچھلی لائٹیں جمالیاتی کشش کا باعث ہیں۔نئی کرولا الٹس 1800cc، ڈوئل وی وی ٹی آئی انجن اور سیون اسپیڈ سی وی ٹی کی حامل ہے جس سے گیئر کی تبدیلی بہترین اور باآسان اور رفتار ہموار رہتی ہے۔

(جاری ہے)

رفتار کے ساتھ آر پی ایم کم رہتا ہے جو کم ایندھن اور بہترین کارکردگی کا باعث بنتا ہے۔

ڈرائیونگ کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے اسپورٹ کی قسم کا پیڈل گیئر شفٹنگ بھی مہیا کیا گیا ہے۔ نچلا حصہ ہوا کے دباؤ کو کم رکھتا ہے جس سے بہترین روڈ کی گرفت اور ایندھن کی بچت یقینی ہوتی ہے، اسی طرح نرم سسپنشن سسٹم ایک پُر سکون اور آرام دہ سفر یقینی بناتا ہے۔گاڑی کے انٹیریئر میں کشادہ کیبن اور سامان رکھنے کا بڑا حصہ دیا گیا ہے ۔ گاڑی کے وہیل بیس کو بھی وسیع کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سہولت اور آرام مہیا کیا جاسکے۔

اسی طرح نئے ماڈل کی سیٹوں کو بھی دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ آرام کے ساتھ لیگ روم کو بڑھایا کیا جاسکے۔ دوہرا ٹون بیج اور بلیک انٹیریئر، چمڑے کی بناوٹ اور دیگر خوبیاں لگژری اور شاندار گاڑی کا احساس دلاتی ہیں۔ سفر میں آرام اور سہولت کیلئے کئی مختلف خصوصیات کو متعارف کرایا گیا ہے جس میں آٹو ایڈجیسٹ ڈرائیو سیٹ، پچھلی سیٹوں کے اوپری حصہ کو آگے پیچھے کرنے کی خوبی، انڈرائڈ ٹچ اسکرین آڈیو اور اسٹیئرنگ سوئیچز کے ساتھ گاڑی میں انٹرٹینمنٹ کے سسٹم کو زیادہ باسہولت بنایا گیا ہے۔

اسی طرح سینٹر کلسٹر تمام تر اہم کنٹرول کے ساتھ رکھا گیا ہے۔یہ چوتھا ماڈل ہے جو آئی ایم سی نے ٹیوٹا کے گلوبل کوالٹی اسٹینڈرڈز کے تحت تیار کیا ہے۔ گاڑی کے بارے میں بتاتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر، آئی ایم سی، پرویز غیاث نے کہا کہ نئی کرولا کے ذریعے ہم صارفین کو بالکل جداگانہ سطح پر خوشی کا احساس دلانا چاہتے ہیں جس میں مکمل ذہنی سکون، سفر کا آرام اور نئی خصوصیات شامل ہیں۔

نئی کرولا کو پاکستان میں متعارف کرانے کیلئے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پیداواری سہولت کی بہتری کیلئے 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ نئی اور جدید خصوصیات کا مقصد گاڑی سے صارفین کی خوشی کو دوبالا کرنا ہے۔ علی اصغر جمالی نے کہا کہ الٹس گرانڈے سی وی ٹی 2,299,000 روپے، الٹس گرانڈے ایم/ٹی 2,149,000 روپے، الٹس 1.8 اے/ٹی 2,149,000 اور الٹس 1.8 ایم/ٹی 2,024,000 روپے( ود ہولڈنگ ٹیکس اور ڈیلیوری چارجز کو ہٹا کر) میں دستیاب ہیں۔ کم اسپیک کے ساتھ دیگر ماڈل آئندہ مہینوں میں متعارف کرائے جائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی