وفاقی حکومت کاملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک اور اہم اقدام

بدھ 23 جولائی 2014 19:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء)وفاقی حکومت نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک اور اہم اقدام کرتے ہوئے ملک بھر میں موبائل فون سمز کی فروخت بذریعہ بائیو میٹرک تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر یکم اگست سے عملدرآمد شروع ہو جائے گا ۔ اس ضمن میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے ترجمان نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

23جولائی۔2014ء کو بتایا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق 31 جولائی سے تمام سمز کی 789 کال سینٹر کے ذریعے ایکٹویشن کا عمل روک دیا جائیگا اور یکم اگست سے سم کی فروخت اور کسٹمرز کی خدمات کی دیگر تمام سرگرمیاں بائیو میٹرک تصدیق مشین کے ذریعے کی جائیگی ۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سم خریدنے کیلئے ایسی دکان یا دفتر جائیں جہاں بائیو میٹرک تصدیقی مشین موجود ہو سم لینے والا فرد اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ساتھ لے کر جائے اور نادرا کی آن لائن تصدیق کیلئے اپنا انگوٹھا بائیو میٹرک مشین پر رکھیں کامیاب تصدیق کے بعد اپنی سم وصول کریں ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ کامیاب بائیو میٹرک کے تیس منٹ کے اندر سم ایکٹویٹ ہو جائیگی ۔ ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملکی مفاد کی خاطر اس نئے طریقہ کار پر عمل کریں اور غیر قانونی سم کے خاتمے کیلئے پی ٹی اے کی مدد کریں ۔ ترجمان نے واضح کیا کہ یکم اگست سے قبل خریدی گئی سمز کی ایکٹویشن بھی بائیو میٹرک تصدیقی مشینوں کے ذریعے ہی ممکن ہو سکے گی اس حوالے سے پانچوں موبائل کمپنیوں موبی لنک، ٹیلی نار ، یوفون، وارد اور زونگ نے اپنے کسٹمرز سروسز سینٹرز ، فرنچائزڈ اور بااختیار ڈیلرز کی دکانوں پر بائیو میٹرک تصدیقی مشینیں نصب کر دی ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..