ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی15ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 46 ارب 32کروڑ سے زائد کی منظوری

جمعرات 24 جولائی 2014 19:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) پنجاب حکومت نے رواں مالی سال2014-15 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے چوتھے خصوصی اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی15ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے مجموعی طور پر 46 ارب 32کروڑ03لاکھ12 ہزار روپے کی منظوری دیدی ۔صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی اور دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران و پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے چوتھے اجلاس میں جن15ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس میں پبلک پرایئویٹ پارٹنرشپ سیل کے قیام (پی سی ٹو) کے لیے مبلغ 2 کروڑ15 لاکھ80 ہزار روپے ، پنجاب میونسپل سروس امپرومنٹ پراجیکٹ ٹو ( کنسپٹ کلیرینس پیپر) کے لیے مبلغ 4 ارب0 5 کروڑ روپے ، لاہور برانچ کینال ہربنس پورہ انٹرچینج لاہور رنگ روڈ تا بی آر بی کینال میں گندے پانی کے بہاؤ کی روک تھام کے لیے مبلغ 33 کروڑ 67 لاکھ 47 ہزار روپے،ملتان میٹروپراجیکٹ کوری ڈور ون، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی سے چونگی نمبر 6 (پیکیج ون)مبلغ 4 ارب 9 کروڑ71 لاکھ90ہزار روپے، ملتان میٹروپراجیکٹ کوری ڈور ون، چونگی نمبر 6 سے فش مارکیٹ (پیکیج ٹو)مبلغ 3 ارب 90 کروڑ6 5 لاکھ روپے، ملتان میٹروپراجیکٹ کوری ڈور ون، فش مارکیٹ سے چونگی نمبر 14 (پیکیج تھری)مبلغ 2 ارب 80 کروڑ 19 لاکھ 50ہزار روپے، ملتان میٹروپراجیکٹ کوری ڈور ون، چونگی نمبر 14 سے بی سی جی چوک اور وہاڑی روڈ سیگمنٹ (پیکیج 4)مبلغ 3 ارب 56 کروڑ 47 لاکھ 80ہزار روپے، ملتان میٹروپراجیکٹ کوری ڈور ون، بی سی جی چوک سے چوک کمہاراں (پیکیج 5)مبلغ 3 ارب 77 کروڑ 39 لاکھ 40ہزار روپے، ملتان میٹروپراجیکٹ کوری ڈورٹو، بی سی جی چوک سے ڈبل پھاٹک (پیکیج 6)مبلغ 4 ارب 4 کروڑ 42 لاکھ 30ہزار روپے، ملتان میٹروپراجیکٹ کوری ڈورٹو، شاہ عباس چوک سے محمد بن قاسم چوک (پیکیج 7)مبلغ 3 ارب 60 کروڑ98 لاکھ 20ہزار روپے،ملتان میٹروپراجیکٹ کوری ڈورٹو، محمد بن قاسم چوک سے چونگی نمبر 9 (پیکیج 8)مبلغ 4 ارب 55 کروڑ 39 لاکھ 50ہزار روپے،ملتان میٹروپراجیکٹ کوری ڈورٹو ایکسٹینشن، نگ شاہ سے ڈبل پھاٹک تک(پیکیج 9)مبلغ 4 ارب 34 کروڑ 47 لاکھ 30ہزار روپے،ملتان میٹروبس پراجیکٹ میں سپلائی انسٹالیشن ، ٹیسٹنگ ، کمشنگ، اپریشن اور ایکسلیٹر اور ایلویٹر کی دیکھ بھال اور تعمیر کے لیے مبلغ 3 ارب 20 کروڑ0 5 لاکھ 10ہزار روپے، ملتان میٹروبس پراجیکٹ میں سپلائی انسٹالیشن ، ٹیسٹنگ ، کمشنگ، اپریشن اور سولر سٹریٹ لائیٹ جنریٹرز اور پلیٹ فارم سکرین ڈور کی تعمیر کے لیے مبلغ 3 ارب 3کروڑ 58 لاکھ80 ہزار روپے اور راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ فلیش مین راولپنڈی کے قریب ٹی ایم اے کنڑولڈ و کماند سینٹر کے لیے ملٹی سٹوری بلڈنگ کی تعمیرمبلغ 52 کروڑ 49 لاکھ 5 ہزار روپے شامل ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی