ایف بی آرکا پرچون فروش تاجروں سے سیلز ٹیکس وصولی اور ان کی رجسٹریشن کے لیے ملک بھر میں خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 26 جولائی 2014 12:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پرچون فروش تاجروں(ریٹیلرز)سے سیلز ٹیکس وصولی اور ان کی رجسٹریشن کے لیے ملک بھر میں خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تاجروں کی فہرستیں تمام ریجنل ٹیکس آفسز کو بھجوا کر ہدایت کی ہے کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن کرانے سے ہچکچانے و مزاحمت کرنے والے تاجروں کی زبردستی سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی جائے۔

دستیاب دستاویز کے مطابق تاجروں کی ٹیکس رجسٹریشن اور ان سے سیلز ٹیکس وصولی کے لیے یہ خصوصی سیل ملک کے تمام ریجنل ٹیکس آفسز میں قائم کیے جائیں گے جس کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ملک بھرکے تمام ریجنل ٹیکس آفسز کو ہدایات جاری کردی ہیں، اس کے علاوہ بجٹ میں تاجروں پر بجلی کے بلوں پر عائد کردہ سیلز ٹیکس وصولی کے میکنزم کے لیے سیلز ٹیکس جنرل آرڈر کے ذریعے پروسیجر جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

دستاویز میں بتایاگیاکہ ملک کے ہر ریجنل ٹیکس آفس میں قائم کیے جانے والے یہ خصوصی سیل تاجروں سے ٹیکس وصولی کے نظام کی انفورسمنٹ کرائیں گے اور نان کمپلائنس پر اس حوالے سے متعارف کرائے جانے والے قوانین کے مطابق کارروائی کریں گے۔دستاویز کے مطابق آر ٹی اوز میں قائم کیے جانے والے ان خصوصی سیل میں مناسب تعداد میں افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے جو براہ راست کمشنر ان لینڈ ریونیو کو رپورٹ کریں گے۔

دستاویز میں بتایا گیاکہ ریجنل ٹیکس آفسز میں قائم کیے جانے والے یہ سیل نیشنل و انٹرنیشنل چین اسٹور، ایئرکنڈیشنرشاپنگ مال، پلازہ اور سینٹرز میں قائم دکانوں، کریڈٹ کارڈ و ڈیبٹ کارڈ مشینیں رکھنے والے ریٹیلرز، 6 لاکھ روپے سالانہ سے زائد بجلی کا بل رکھنے والے تاجر، ہول سیلر کم ریٹیلرز، بلک میں اشیا درآمد کرنے والے اور ہول سیل کی بنیاد پر اشیا کی سپلائی کرنے والوں پر مشتمل پہلی کٹیگری میں شامل تاجروں کی بغیر کسی تاخیر کے سیلز ٹیکس رجسٹریشن کو یقینی بنائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

یورپ اور افریقہ کو زمینی راستے سے جوڑنے کے لیے زیرسمندر 28کلومیٹرلمبی اور15سو50فٹ گہری سرنگ کے منصوبے ..

یورپ اور افریقہ کو زمینی راستے سے جوڑنے کے لیے زیرسمندر 28کلومیٹرلمبی اور15سو50فٹ گہری سرنگ کے منصوبے ..

پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ

کراچی میں  منعقد ہونے والی  پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  10مئی  تک ..

کراچی میں منعقد ہونے والی پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے 10مئی تک ..

چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ

چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ

زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ

زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی جاری

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی جاری

ملک کے مجموعی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کی نمو ریکارڈ

ملک کے مجموعی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کی نمو ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..