قطر نے ایل این جی کی فراہمی کیلئے نیلامی کے عمل میں شریک ہونے سے انکار کردیا،حکومت کی سطح پر براہ راست ہی سمجھوتہ ہوسکتا ہے،قطر ،حکومت کو ایل این جی کی نیلامی میں حصہ لینے کیلئے مختلف ٹینڈرز موصول ہوگئے ہیں جن پر جلد فیصلہ متوقع

اتوار 27 جولائی 2014 20:43

قطر نے ایل این جی کی فراہمی کیلئے نیلامی کے عمل میں شریک ہونے سے انکار کردیا،حکومت کی سطح پر براہ راست ہی سمجھوتہ ہوسکتا ہے،قطر ،حکومت کو ایل این جی کی نیلامی میں حصہ لینے کیلئے مختلف ٹینڈرز موصول ہوگئے ہیں جن پر جلد فیصلہ متوقع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی۔2014ء) قطر نے پاکستان کو مائع قدرتی گیس ( ایل این جی )کی فراہمی کیلئے نیلامی کے عمل میں شریک ہونے سے انکار کردیا ہے اور کہا گیا ہے کہ حکومت کی سطح پر براہ راست ہی سمجھوتہ ہوسکتا ہے جبکہ دوسری جانب حکومت کو ایل این جی کی نیلامی میں حصہ لینے کیلئے مختلف ٹینڈرز موصول ہوگئے ہیں جن پر جلد فیصلہ متوقع ہے ۔

باخبر ذرائع کے مطابق حکومت نے قطر کو تجویز پیش کی تھی کہ وہ ایل این جی کی درآمد کیلئے پی ایس او کی طرف سے دیئے گئے ٹینڈر میں حصہ لیں لیکن اس نے معذرت کا اظہار کردیا ۔ حکومت نے پندرہ جولائی تک ٹینڈر جمع کرانے کی تاریخ رکھی تھی جس پر کئی ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے ٹینڈر جمع کرائے ہیں ان میں رائل ٹچ شیل ، برٹش پٹرولیم اور مٹسوبشی بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ حکومت میں بھی نیلامی کا عمل شروع کیا تھا لیکن اس میں صرف دو مقامی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی تھی اور سپریم کورٹ نے بھی یہ عمل روک دیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نیلامی کے ذریعے ایل این جی کی قیمت مقرر کرنا چاہتا ہے تاکہ سب کو مساوی موقع ملے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت اس وقت تین تجاویز پر غور کررہی ہے جن میں نیلامی کے ذریعے حصول ، قطر یا کسی اور ملک سے حکومتی سطح پر سمجھوتہ اور مقامی سطح پر خریداری کی بنیاد پر درآمد کی تجاویز شامل ہیں ۔

فی الحال حکومت صرف نیلامی پر توجہ دے رہی ہے اور اس پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر اس حوالے سے پیش رفت متوقع ہے جبکہ آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں ایل این جی کی پہلی کھیپ پاکستان آسکتی ہے ۔ حکومت ابتدائی مرحلے میں دو سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کرنا چاہتی ہے جسے بعد میں چار سو ایم ایم سی ایف ڈی تک بڑھا دیاجائے گا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..