جولائی میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 6.52 فیصدکمی سے 1.73 ملین ٹن رہی

ہفتہ 9 اگست 2014 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء)گذشتہ ماہ جولائی 2014 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 1.73 ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس کے اسی عرصے میں 1.85 ملین ٹن کی سپلائی سے 6.52 فیصد کم ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان (اے پی سی ایم اے) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ماہ برآمدات 5 لاکھ 3 ہزار ٹن رہیں جوجولائی 2013 میں 7 لاکھ 49 ہزار ٹن کی ایکسپورٹ سے 32.89 فیصد کم ہے، اسی طرح جولائی 2014 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 2.23 ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس کے اسی ماہ کے دوران2.6 ملین ٹن کی فروخت سے 14.12 فی صد کم ہے۔

سیمنٹ مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ خراب ترین برآمدی کارکردگی کی بڑی وجہ افغانستان کے لیے ایکسپورٹ والیوم میں کمی ہے جہاں جولائی 2013 میں 4 لاکھ 41 ہزار 812 ٹن برآمدات کی نسبت گزشتہ ماہ ایکسپورٹ صرف 1 لاکھ 83 ہزار 927 ٹن رہی۔

(جاری ہے)

صنعتی ماہرین کے مطابق آنے والے مہینوں میں کمی کا یہ رحجا ن برقرار رہے گا کیوں کہ نیٹو افواج افغانستان سے جانے کی تیاری کر رہی ہیں۔

ماہرین کے مطابق افغانستان کو کی جانے برآمدات میں 58 فیصد سے زائد کمی عالمی منڈی میں تقابلی رحجان کی بھی آئینہ دار ہے جہاں ایران جیسے خطے کے دیگر کھلاڑی اپنی جگہ بنا رہے ہیں، بجلی اور توانائی کے ٹیرف میں بے انتہا اضافے کے بعد درآمدی کوئلے پر ڈیوٹی نے کاروباری لاگت پر دباو میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔جنوبی علاقوں میں واقع سیمنٹ پلانٹس نے برآمدات میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور سمندر کے ذریعے جنوبی علاقوں سے کی جانے والی برآمدات میں صرف 7.2 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جبکہ شمالی علاقوں سے کی جانے والے برآمدات کو43.9 فیصد کی انتہائی کمی کا سامنا کرنا پڑا تاہم مقامی منڈی میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فروخت 5.9 فیصد تک محدود رہی اور اس کی نسبت جنوبی علاقوں سے کی جانی مقامی ترسیلات میں 9.1 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

ماہرین کے مطابق یہ صورتحال جزوی طور پر برسات اور جزوی طور پر غیر یقینی سیاسی موسم کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز