تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے اور مراعات فراہم کرنے سے ہی ملک میں صنعتی ترقی کا پہیہ تیز کیا جا سکتا ہے،چوہدری ارشد حسین

ہفتہ 9 اگست 2014 22:25

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء)ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری ارشد حسین نے کہا ہے کہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے اور انہیں صنعتوں کے قیام کیلئے مراعات فراہم کرنے سے ہی ملک میں صنعتی ترقی کا پہیہ تیز کیا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف ملکی معیشت بہپتر ہو گی بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے مواع بھی میسر آئیں گے ۔

ساہیوال چیمبر مقامی صنعتوں کی تیار اشیاء کی بیرون ملک بر آمد کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے تا کہ یہاں کی صنعتوں کو بھی بیرون ملک منڈیوں تک رسائی ہو ۔وہ یہاں ڈیمو کریٹک گروپ کی طرف سے عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں گروپ کے چیئرمین شیخ عظمت سلیم ،سینئر نائب صدر کے ایم خان ،سابقہ نائب صد ر شیخ محمد اکرام اور سہیل انجم انصاری کے علاوہ تاجروں اور صنعتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ساہیوال چیمبر نے خطے میں صنعتوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ شہر کی ترقی میں بھی ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور یہاں کی کاروباری برادری اپنی سماجی ذمہ داریوں کو اھسن طریقے سے پورا کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیمو کریٹک گروپ نے چیمبر میں جمہوریت کو فراغ دیا اور اجتماعی و انفرادی مسائل حل کرنے کو اولین ترجیح دی تا کہ کاروبار کیلئے ساز گار ماحول پیدا کیا جا سکے ۔

چوہدری ارشد حسین نے کہا کہ ساہیوال چیمبر مقامی صنعتوں کی پیدا وار کو بیرون ملک بر آمد کرنے کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ضروری سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے جس سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مزید مواقع میسر ہوں گے ۔انہوں نے بتایا کہ چیمبر کی کوششوں سے سوشل سیکورٹی ڈسپنسری کو اپ گریڈ کر کے 30 بستر کا ہسپتال بنا دیا گیا ہے جس سے مزدوروں کو بہتر طبی سہولیات دستیاب ہوئی ہیں جبکہ ساہیوال میں سٹیٹ بینک کی برانچ کے قیام کی کوشش بھی آخری مراحل میں ہے ۔

ڈیمو کریٹک گروپ کے صدر شیخ عظمت سلیم نے اپنے خطاب میں گروپ کی چار سالہ کاکرکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ممبران کو چیمبر کے اگلے ماہ ہونیوالے انتخابات میں ڈیمو کریٹک گروپ کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی امید کی تا کہ ترقی کے عمل کو جاری رکھا جا سکے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی