ایف پی سی سی آئی کے صدر کی بزنس نیٹ ورکنگ کی ڈیجیٹل لا ئز یشن کی کو ششو ں کی تعریف

پیر 18 اکتوبر 2021 20:55

ایف پی سی سی آئی کے صدر کی بزنس نیٹ ورکنگ کی ڈیجیٹل لا ئز یشن کی کو ششو ں کی تعریف
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نیPAKBIZCOMکے اجراء کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ یہ پلیٹ فارم پاکستان کی بی 2 بی کمیونٹی کو دنیا سے جوڑنے کے لیے حیرت انگیز کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر نے مزید کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران کاروباری اداروں کے لیے بزنس نیٹ ورکنگ کے طر یقہ کار میں واضح تبدیلی رونما ہو چکی ہے اور پاکستانی کاروباری، صنعتی اور تجارتی برادری کے لیے اپنی ڈیجیٹل موجودگی اور شنا خت کو بنانا اور پھیلانا بالکل لازمی ہے۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ وہ پاکستان کی اپنی نوعیت کے پہلے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے متاثر ہیں جو PAKBIZCOM کی شکل میں کاروباری اداروں کے لیے ہے اور اس کے آغاز کو عالمی سطح پر پاکستانی کاروبار کے فروغ کے لیے ایک اچھا شگون سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر حنیف لاکھانی نے کہا کہ وہ پاکستان کی برآمدات کو تیزی سے اور پائیدار انداز میں بڑھانے کے حکومتی وژن میں سہولت کار کردار ادا کرنے کے لیے اس پلیٹ فارم سے پختہ امید رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈیجیٹل پورٹل پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے غیر روایتی منڈیوں سے آرڈر کی بنیاد پر برآمدی صنعتوں میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان کی ایس ایم ایز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ڈیجیٹل پورٹل کے پیش کردہ مواقع سے بھرپور استفادہ کریں۔حمید شیخ، ایم ڈی PTN نے کہا کہ پاکستان کی شپنگ اور لاجسٹکس کاروباری اداروں کو ڈیجیٹل پورٹل کی نیٹ ورکنگ اور مارکیٹنگ کی خصوصیات سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

ذیشان عزیز، سی ای او ٹیم ڈیجیٹل نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں PAKBIZCOM کی خصوصیات اور فنکشن میں بہت سے اضافے ہوں گے۔ایف پی سی سی آئی تجارتی روابط، ایس ایم ایز کے فروغ، کاروبار میں آسانی، نیٹ ورکنگ اور مارکیٹنگ،جو ائنٹ وینچرز اور تجارتی میلوں اور نمائشوں کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر تکنیکی اختراعات اور کاروباری صلاحیتوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ